Educational Book House
Muslim University Market
Aligarh - 202002, India.

Cellular: 09358251117
ebh786@yahoo.com


 

سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 


 

تعلیم

 
 

1

تعلیمی نفسیات کے پہلو

ڈاکٹر آفاق ندیم خان ،سید معاذ حسین

200/-

2

اردو زبان کی تدریس وفہم

ڈاکٹر تلمیذ فاطمہ نقوی/ڈاکٹر آفاق ندیم خاں

200/-

3

اسکولی انتظام اور عملی تحقیق

ڈاکٹر آفاق ندیم خاں

200/-

4

تعلیم کی سماجی بنیادیں

ڈاکٹر آفاق ندیم خان

150/-

5

اصولِ تعلیم (پرنسپل آف ایجو کیشن)

ڈاکٹرضیا ءالدین علوی/ترمیم واضافہ: محمدقاسم صدیقی

90/-

6

جدید تعلیمی مسائل (ایجوکیشنل پرابلیمس)

ڈاکٹرضیا ءالدین علوی

60/-

7

تعلیمی نفسیات کے نئے زاوئے (ایجو کیشنل سائیکلوجی)

مسرت زمانی و ابن فرید

70/-

8

تنظیم مدارس کے بنیادی اصول

پروفیسر محمد شریف خاں، آفاق احمد عرفانی

40/-

9

اصول تدریس

محمدقاسم صدیقی

50/-

10

ثانوی تعلیم اور اس کے مسائل

محمدقاسم صدیقی

40/-

11

تعلیم اور اس کے اصول

پروفیسرمحمد شریف خاں

25/-

12

ہندوستان میں ابتدائی تعلیم کے مسائل و رجحانات

پروفیسرمحمد شریف خاں

15/-

13

جدید تعلیمی نفسیات

از پروفیسر محمد شریف خاں

70/-

14

فلسفۀ تعلیم (فلاسفی آف ایجوکیشن)

پروفیسرمحمدشریف خاں

70/-

15

عربی کیسے پڑھائیں؟

پروفیسر محمد شریف خاں

25/-

16

سائنس کی تدریس

وزارت حسین، ڈاکٹر ودود الحق صدیقی

50/-

17

آئيے اردو سیکھیں

پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ

25/-

 

 


 

 

 

 

تعلیمی نفسیات کے پہلو

Aspects of Educational Psychology

ڈاکٹر آفاق ندیم خان

سید معاذ حسین

 

 

 

*

تعلیمی نفسیات کی اس کتاب کی تصنیف کا مقصد سادہ، سلیس اور آسان ز بان میں تعلیم کے نفسیاتی پہلو پر مدلل اور مفصل روشنی ڈالنا ہے۔

*

کتاب میں شامل مضامین خصوصاً بی۔ایڈ، ایم۔ایڈ، بی۔اے اور ایم۔اے ایجو کیشن کے طلباء کی درسی و تدریسی ضروریات کے پیش نظر لکھے گئے ہیں۔

*

نفس مضمون کو موثر بنانے کے لیے اردو کی عام اصطلاحات کے ساتھ ساتھ انگریزی اصطلاحات کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔

*

جدید نصابی تقاضوں کے مطابق تصاویر، جدول اور نقشوں کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

*

یہ کتاب اکّیس (21) اسباق پر مشتمل ہے۔ جن میں شامل اہم عنوانات مندرجہ ذیل ہیں:-

 

نفسیات و تعلیمی نفسیات کے معنی، مفہوم، فطرت، وسعت، عمل، اہمیت، افادیت، ضرورت اور طریقہ کار۔

 

انسانی افزائش اور نشو نما کے مختلف مرا حل، زمانہ شیر خوارگی، طفولیت اور نوبلوغت کی خصوصیات، نشو نما، تعلیم و تر بیت، رہنمائی اور مشاورت۔

 

انفرا دی تفا وت، ذہانت، اختراعیت۔

 

اکتساب اور تدریس کی نفسیات، سیکھنے کے مختلف اصو ل و نظریات، حافظہ اور نسیان، سیکھنے کی منتقلی، تحریک۔

 

شخصیت کی پیمائش، ذہنی صحت اور ہم آہنگی۔گروہی حرکیات۔ مخصوص بچے اور ان کی تعلیم۔

 

رہنما ئی اور مشاورت وغیرہ۔

 

قیمت : 200.00

 

 

Talimi Nafsiyat ke Pahlu by Dr. Afaq Nadim Khan, Syed Moaz Husain : Re 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو زبان کی تدریس وفہم

ڈاکٹر تلمیذ فاطمہ نقوی

ڈاکٹر آفاق ندیم خاں

 

 

*

طریقہ تدریس اردو زبان کی اس کتاب کی تصینف کام مقصد بی۔ایڈ، بی۔ٹی۔سی اور ڈی۔ایل۔ایڈ کے ان طلبہ و طالبات کی درسی ضروریات کو پورا کرتا ہے جنھوں نے طریقہ تدریس اردو کا انتخاب بطور مضمون کیا ہے۔

*

اس کے ساتھ ساتھ یہ کتاب BTET ،UPTET ،CTET اور RPSC اردو ٹیچر کے لیے منعقد مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں مستقبل کے معلم اور معلمات کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

*

ان امتحانات میں جو بھی طلبہ و طالبات اردو زبان کو بطور زبان اول یا دوم منتخب کرتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب فائدہ مند ثابت ہوگی۔

*

اس کتاب میں اردو زبان کا مفہوم، فطرت، اردو زبان کا آغاز و ارتقاءاس سے متعلق مختلف نظریات، اردو زبان کی لسانی خصوصیات، صوتیات، فونیمات، علم صرف و نحو، اردو زبان کا مقام و مرتبہ، اردو زبان اور اصناف کی تدریس اردو کے عناصر اربعہ پر مفصل گفتگو کی گئی ہے۔

*

اس کتاب میں اردو زبان کے تدریسی مقاصد، اردو زبان کی بنیادی مہارتیں (سننا، بولنا، پڑھنا، لکھنا) اردو معلم کی خصوصیات، تدریس نثر، تدریس نظم، تدریس قواعد کے مختلف مراحل، نصاب، ہم نصابی سرگرمیاں، تدریس کی منصوبہ بندی، سالانہ پلان، یونٹ پلان، منصوبہ سبق، پیمائش اور جانچ اور اسکولی تحصیلی جانچ پر مدلل بحث کی گئی ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Urdu Zaban ki Tadrees-o-Tafhim by Dr. Talmiz Fatima Naqvi / Dr. Afaq Nadim Khan : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اسکولی انتظام اور عملی تحقیق

ڈاکٹر آفاق ندیم خاں

 

 

*

انتظام ایک وسیع تصور ہے جس میں منصوبہ بندی، تنظیم کاری، عمل آوری، ہدایت کاری اور کنٹرول وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ اس کو اسکولی انتظام کہتے ہیں۔

*

معلم کسی بھی تعلیمی نظام کا روح رواں ہوتا ہے۔ اس لیے ہر معلم سے امید کی جاتی ہے کہ اسے انتظام کے اصولوں اور طریقوں کی معلومات ہو۔

*

بچوں کی ہم آھنگی کے مسائل کے ساتھ معلم کو اسکول، سماج اور تدریس سے متعلق مسائل اور ان کا تلاش کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے معلم کو محقق کا کام بھی انجام دینا ہوتا ہے۔

*

اس کتاب میں تعلیمی انتظام، اسکولی انتظام، کوالٹی انتظام، وقت کا انتظام، کمرہ جماعت کا انتظام، نظم ونسق قائم کرنے کے طریقوں، ہندوستان میں تعلیم کی انتظامی ساخت، انسانی و سائل کے انتظام، حیات کی مختلف طرز رسائی، شکوہ انتظام، فیصلہ سازی، اسکولی فضا، اسکول پلانٹ، اسکول کی عمارت کی منصوبہ بندی اور اسکولی انضباط وغیرہ عنوانات پر مکمل بحث کی گئی ہے۔

*

اس کے علاوہ عملی تحقیق کے تصور، طریقہ کار، حقائق جمع کرنے کے آلات، تحقیق کی تجویز، تحقیق کے ڈیزائن، تجزیہ اور عملی تحقیق کی رپورٹ رائٹنگ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

*

اس کتاب سے طلبہ وطالبات یہ جان سکیں گے کہ تعلیمی انتظام، اسکولی انتظام، قیادت اور عملی تحقیق کا تصور کیا ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Schooli Intezam aur Amli Tahqiq by Dr. Afaq Nadim Khan : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تعلیم کی سماجی بنیادیں

(Social Foundations of Education)

ڈاکٹر آفاق ندیم خان

 

 

*

اس کتاب میں کسی قوم یا سماج کے آگے بڑھنے، چلنے، ترقی کرنے، بلندی حاصل کرنے اور برکت والی زندگی جینے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی ہے۔

*

 یہ کتاب انشاءاللہ طلبہ وطالبات کو اس لائق بنائے گی کہ وہ یہ جان سکیں کہ تعلیم کا حقیقی تصور کیا ہے؟ سماج اور تعلیم کے مابین کیا رشتہ ہے؟ آئندہ نسلوں کے سماجیانہ کے لیے کون کون سے ذرائع موجود ہیں؟ تعلیم کے ذریعے کیسے کسی سماج میں حرکت پذیری، تبدیلی اور ترقی لائی جاسکتی ہے؟ تجدیدکاری اور اقتصادی ترقی کے لیے تعلیم کی ساخت کیسی ہونی چاہیے؟ وغیرہ۔

*

اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں جمہوریت، قومی یکجہتی، بین الاقوامی مفاہمت اور امن کے قیام میں تعلیم کے کردار پر مدلل اور مفصل بحث کی گئی ہے۔

*

یہ کتاب طلبہ و طالبات اور مستقبل کے معلم ومعلمات کی اس جہت سے بھی رہنمائی کرے گی کہ وہ ایک طالب علم اور معلم ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرسکیں اور سماج کی تبدیلی اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔

 

قیمت : 150.00

 

Talim Ki Samaji Buniyaden by Dr. Afaq Nadim Khan : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اصولِ تعلیم

(پرنسپل آف ایجو کیشن)

ڈاکٹر ضیا ءالدین علوی

ترمیم و اضافہ: محمد قاسم صدیقی

 

 

*

تعلیم کے موضوع پر اردو زبان میں درسی کتابوں کی بہت کمی ہے جس کی وجہ سے طلباء کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اصولِ تعلیم پر تو بالخصوص ایک مستند کتاب کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔

*

ان ہی حالات کے تحت یہ کتاب ناظرین کی خدمت میںپےش کی جارہی ہے۔

*

اس کتاب میں مندرجہ ذیل ابواب ہیں (1) تعلیم کیاہے؟ تعلیم کی ضرورت واہمیت، مطلب، تعلیم اور دوسرے علوم (2)تعلیم کے مقاصد (3) فلسفہ اور تعلیم (4) فلسفیانہ نظامات اور تعلیم (5) چند اہم مفکرین کے نظریات (6) تعلیم اور اقدار (7) سماجیات اور تعلیم (8) سماجی ادارے اور تعلیم (9) نصاب (10) طریق تعلیم (11) پڑھائی کے جدید طریقے (12) رہنمائی (13) تعلیمی ترقی کی جانچ، گاندھی جی کے تعلیمی نظریات (14) چند اہم مفکرین کے نظریات تعلیم (15) قومی تعلیمی انتظام (16) مختلف دورمیں تعلیم (17) قومی تعلیم کی حکمت 1986ء (18) تعلیم کی مختلف شکلیں اور شاخیں (19) بنیادی ذمہ داریاں۔

 

قیمت : 90.00

 

Usul-e Talim by Dr. Zia Uddin Alvi : Re 90/-


اوپر

|

سرورق


 

 

جدید تعلیمی مسائل

(ایجوکیشنل پرابلیمس)

ڈاکٹر ضیا ءالدین علوی

 

 

*

اس کتاب کا مقصد اردوداں طبقہ کوجدید تعلیمی قدروں سے روشناس کرانا ہے اور یونیورسٹی کے ابتدائی درجوں کے طلبہ کی درسی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور روزمرہ پیش آنے والے تعلیمی مسائل، جدید نظری اور عملی رجحانات کی روشنی میں سمجھے جائیں۔

*

اس کتاب میں اصولِ تعلیم، نفسیات تعلیم، طریق تعلیم، نصاب، ملک کا تعلیمی نظام اور اس کے مسائل، فلسفہ اور تعلیم، سماجیات اور تعلیم وغیرہ وغیرہ کے ابواب شامل ہیں اور آخر میں جدید تعلیم کا تاریخی پس منظر اور چند مغربی اور مشرقی کے ابواب بھی ہیں۔

 

قیمت : 60.00

 

Jadid Talimi Masail by Dr. Zia Uddin Alvi : Re 60/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تعلیمی نفسیات کے نئے زاوئے

(ایجو کیشنل سائیکلوجی)

مسرت زمانی و ابن فرید
(NEW ASPECTS OF EDUCATIONAL PSYCHOLOGY)

 

 

*

تعلیمی نفسیات کے بنیادی نوعیت کے تمام نصابوں کے لئے ناگزیر کتاب۔

*

یہ کتاب ٹریننگ کالج، پری یونیورسٹی، انٹر میڈیٹ او ر گریجویٹ طلبا ءکے لئے جدید نصابات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

*

یہ کتاب جدید نصابی تقاضوں کے مطابق باتصویر ہے اور جدول و نقشہ جات سے مزّین ہے۔

*

یہ کتاب اٹھارہ ابواب پر مشتمل ہے جن کے عنوانات مندرجہ ذیل ہیں:-

*

نفسیات کی تعریف، شخصیت کی نشو و نما، کردار اور شخصیت کی جسمانی بنیاد، نظام عصبی، تجسسات ، نشو و نما، احساسات و جذبات، ادراک، توجہ، مشاہدہ، اکتساب، تکان، حافظہ، ذہانت، شخصیت اور سیرت، فکرو تخیل، دماغی صحت، تعلیمی وحرفتی رہنمائی۔

*

تمام اصطلاحات کے انگریزی اور اردو متبادلات ساتھ ساتھ دیے گئے ہیں تاکہ مباحث کو سمجھنے میں کسی طرح کی دِقّت نہ ہو۔

*

انتہائی خوبصورت اور اعلیٰ معیاری کتابت و طباعت جو ایجوکیشنل بک ہاؤس کا امتیاز ہے۔

 

قیمت : 70.00

 

Talimi Nafsiyat ke Naye Zaviye by Masarrat Zamani & Ibn-e Farid : Re 70/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تنظیم مدارس کے بنیادی اصول

پروفیسر محمد شریف خاں

آفاق احمد عرفانی

 

 

*

یہ کتاب ماہرین تعلیم مصنفین کی لکھی ہوئی ہے۔

*

اس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں طلباء کو مدرسہ کی دنیا میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

*

مثلاً اسکول کا نظم و ضبط، طلباء کی درجوں میں تقسیم، نظام الاوقات، مدرسہ کی عمارت، اسکول کی لائبریری وغیرہ سب اسی محور کے گرد گردش کرتے ہیں۔

*

پرنسپل کی شخصیت کا بیان ایک نہایت غیر معمولی انسان کی تصویر پیش کرتا ہے۔ پرنسپل کے منصب اور ذمّہ داریوں کی انجام دہی وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

*

اس کتاب میں اساتذہ کو بھی پرنسپل سے کم اہمیت نہیں دی گئی ہے۔ اساتذہ کے انتخاب کا اصول اور ان کے فرائض وغیرہ کافی تفصیل سے دئیے گئے ہیں۔

*

نصابی معاون و نصابی کارگذاریاں، اسکول کے دستاویزات اور رجسٹر، جدید تعلیمی طریقہ، معائینہ و جائزہ اور بیسک تعلیم کا جمہوری نظام کے بارے میں تفصیل سے جائزہ لیاگیاہے۔

*

اردو میں تنظیم مدرسہ پر اچھی کتابیں نہیں ہیں اور اس لحاظ سے یہ کتاب ایک اہمیت رکھتی ہے۔

 

قیمت : 40.00

 

Tanzime Madaris ke Buniyadi Usul by Prof. Mohd. Ashraf Khan, Afaq Ahmad Urfani : Re 40/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اصول تدریس

محمد قاسم صدیقی

 

 

*

اکیسویں صدی کے آتے آتے تعلیم کی ہرمنزل پر دوررس تبدیلیاں اور اصطلاحات کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں۔ نظامت تعلیم نے اپنے اندازسے نصاب مرتب کیا ہے اور یہ مختلف ریاستوں میں مختلف انداز سے تیار کیا گیا ہے۔

*

جدید قومی و تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ تدریس کے موضوع اور تعلیمی پہلوں کوتشنہ نہ چھوڑا جائے۔

*

نفس مضمون کو موثر بنانے کے لئے سادہ اورعام فہم زبان اختیار کی گئی ہے۔ اُردو کی عام فہم اصطلاحات کے ساتھ ساتھ انگریزی اصطلاحات بھی دی گئی ہیں۔

*

اس کتاب میں مندرجہ ذیل اسباق دئے گئے ہیں۔

 

تعلیم اور اس کے مقاصد

تدریس کی تکنیک اور طریقے

تدریس کی جدید تکنیک

سبق کی تیاری

تدریس کی بنیادی ہنرمندی

تدریس کے اصول

اسباق کی قسمیں

نصاب

تدریس کے طریقے

تدریس کی صورتیں

معاون اشیاء یا تدریسی امدادی اشیاء

پختہ کاری کے طریقے

جدید تعلیمی طریقوں کا تعارف

 

قیمت : 50.00

 

Usul-e Tadris by Mohammad Qasim Siddiqui : Re 50/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ثانوی تعلیم اور اس کے مسائل

محمد قاسم صدیقی

 

 

*

ہندوستان میں ثانوی تعلیم کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ جب کہ آج کے دور میں کوٹھاری کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان مسائل پر غور کرنے کی دوبارہ ضرورت ہے۔

*

ہمیں اپنے طلبہ اور طالبات میں قومی ثقافت، جمہوری نظام اورصالح اقدار کے فروغ کے ذریعہ قومی شعور پیدا کرنا ہے۔ اس کے پیش نظر مندرجہ ذیل ابواب اس کتاب میں دیئے گئے ہیں۔

*

ثانوی تعلیم کا ارتقاء

ثانوی درجات میں نصاب کے مسائل

نظم و نسق

ضبط

پیمائش

درسی کتب

سمعی و بصیری اشیاء

امتحانات کے طریقے

 آزمائش

سمسٹر سسٹم

معلم یا استاد

جمہوری حکومت اورشہریت کی تعلیم

 

قیمت : 40.00

 

Sanvi Talim Aur Uske Masail by Mohammad Qasim Siddiqui : Re 40/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تعلیم اور اس کے اصول

پروفیسر محمد شریف خاں

 

 

*

اس کتاب میں اصول تعلیم کے مختلف پہلؤں پر ہندوستان کے حالات و مسائل کے پیشِ نظر لکھا گیا ہے۔

*

اصول تعلیم کے نصاب میں جو عنوانات شامل ہوتے ہیں، ان سب پر توجہ دی گئی ہے۔

*

اس میں تعلیم کا مفہوم اور مقاصد، تعلیم کی ایجنسیاں، تعلیم اور فلسفہ، خانگی اور معاشرتی زندگی کے اثرات، تعلیم اور مسئلۀ معاش، ذہنی تربیت، جسمانی تربیت، ضبط و تادیب کا جدید نظریہ، تعلیم اور معاشرتی تبدیلی، تعلیم اور قومی ضروریات اور چند اکابرِ تعلیم کے نظریات وغیرہ اسباق شامل ہیں۔

*

انگریزی داں طبقہ کی سہولت کے لئے اردو الفاظ کے ساتھ انگریزی متبادل لکھ دیا گیا ہے۔

*

یہ کتاب بی۔ ایڈ، ڈپلوما اِن ٹیچنگ، ڈپلوما اِن ایجو کیشن اور معلّم اردو کے طلبا کے لئے مفید ہے۔

 

قیمت : 25.00

 

Talim Aur Uske Usul by Prof. Mohammad Sharif Khan : Re 25/-


اوپر

|

سرورق


 
 

ہندوستان میں ابتدائی تعلیم کے مسائل و رجحانات

پروفیسر محمد شریف خاں

 

 

*

ہندوستان میں ابتدائی تعلیم کے مسائل و رجحانات پرائمری اساتذہ کی تربیت میں لازمی مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جاتا ہے، یہ کتاب اسی کے لئے لکھی گئی ہے۔

*

یہ کتاب ان طلباء و طالبات کے لئے جو اساتذہ کی تربیت کا کورس مکمل کر رہے ہوں ان کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔

*

یہ کتاب چھ باب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں ”ندوستان میں ابتدائی تعلیم کی ضرورت و اہمیت، دوسرے باب میں آزادی کے بعد ابتدائی تعلیم کا فروغ، تیسرے با ب میں ابتدائی تعلیم کو عام کرنے میں دشواریاں اور اصلاحی اقدام، چوتھے باب مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں دشواریاں، پانچویں باب میں ابتدائی اسکول کی سطح پر جمود و ضیاع، اور چھٹے باب میں ابتدائی تعلیم میں بہتری کے لئے اقدام کو اچھی طرح سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

قیمت : 15.00

 

Hindistan Mey Ibtedai Talim Ke Masail Aur Rujhanat by Prof. Mohammad Sharif Khan : Re 15/-


اوپر

|

سرورق


 

 

جدید تعلیمی نفسیات

از پروفیسر محمد شریف خاں

 

 

*

اردو میں تعلیمی نفسیات کی کتابوں کا فقدان ہے اس لئے وہ طلباء جو بی۔ ایڈ۔ اردو ذریعۀ تعلیم سے کرتے ہیں ان کے لئے یہ کتاب بہت مفید ثابت ہوگی۔

*

یہ کتاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

*

اس کتاب میں بیس ابواب ہیں۔ جن کے عنوانات مندرجہ ذیل ہیں۔
تعلیمی نفسیات، تفہیم، فطرت اور وسعت، تعلیمی نفسیات افادیت اور اس کے طریقے، توارث اور ماحول، جذبہ اور احساس، نشوونما اور بالیدگی، شیر خوارگی، طفولیت، نوبلوغت، سیکھنے کا عمل اور طریقے، سیکھنے کی منتقلی اور محرک، عادت، تھکان، توجہ اور دلچسپی، بھولنا، سوچنا، دلائل دینا اور مسئلے کا حل کرنا، گروہی فعل اور سماجی طور پر سیکھنے کی راہ، مطالعے کی اچھی عادتوں کا فروغ، ذہانت اور اس کی جانچ، اکتسابی جانچ شخصیت اور اس کی پیمائش، انفرادی فرق، ذہنی اصول صحت، بچہ و استاد کی ذہنی صحت اور استشانی بچوں کی تعلیم۔

 

قیمت : 70.00

 

Jadid Talimi Nafsiyat az Prof. Mohammad Sharif Khan : Re 70/-


اوپر

|

سرورق


 

 

فلسفۀ تعلیم

(Philosophy of Education)
پروفیسر محمد شریف خاں

 

 

*

ہندوستان میں کچھ ریاستوں میں بی۔ ایڈ۔ وغیرہ کے جوابات اردومیں لکھنے کی اجازت ہے۔ لیکن فلسفۀ تعلیم پر اردو میں کتب بہت کم ملتی ہیں۔

*

لہٰذہ یہ کتاب فلسفۀ تعلیم کے پرچہ کے لئے اردو میں لکھی گئی ہے۔ اس میں تقریباً پندرہ باب مختلف موضوعات پر لکھے گئے ہیں۔

*

اس میں فلسفہ کا تعارف، فلسفہ اور تعلیم ، تعلیم کا فلسفہ، مثالیت، حقیقت پسندی، فطریت، عملیت، وجودیت، اشتراکیت، فسطائیت مارکسزیت، کمیونزم، انسانیت پسندی، لادینیت اور آخری باب میں اسلامی فلسفہ کاتعارف، اغراض و مقاصد، نصاب، استاد کی حیثیت، طالب علم کی حیثیت، طالب علم کا کردار خواتین کی تعلیم اور اسکولوں کا علم و نسق کے بارے میں قلم بند کیا ہے۔

 

قیمت : 70.00

 

Filasafa-e Talim by Prof. Mohammad Sharif Khan : Re 70/-


اوپر

|

سرورق


 

 

عربی کیسے پڑھائیں؟

پروفیسر محمد شریف خاں

 

 

 

*

ہر مضمون کے لئے مختلف اساتذہ تیار کیے جاتے ہیں۔

*

مدارس وغیرہ میں عربی کی تدریس بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس لئے یہ کتاب تیار کی گئی ہے۔

*

اس میں گیا رہ ابواب ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں:

*

غیر ملکی زبان کا سیکھنا ، عربی زبان پڑھنے کے اغراض و مقاصد ، عربی زبان طریقہ تدریس ، تدریس کے بنیادی اصول ، عربی زبان کے اسلوب تدریس ، سوالات اور ان کے جوابات ، تدریس کی امدادی اشیاء، نصاب اور ان کے عناصر ، پیمائش اور اندازِ قدر، اساتذہ کے لئے مشورے اور اسباق کی منصوبہ بندی۔

*

یہ کتاب ٹرینگ کالجوں میں عربی پڑھانے والے اساتذہ اور طلباءدونوں کے لئے مفید ہے۔

 

قیمت : 25.00

 

Arbi Kaise Padhaen by Prof. Mohammad Sharif Khan : Re 25/-


اوپر

|

سرورق


 

 

سائنس کی تدریس

وزارت حسین / ڈاکٹر ودود الحق صدیقی

 

 

*

وزارت حسین اور ڈاکٹر ودود الحق کی تیار کی ہوئی سائنس کی تدریس پر یہ کتاب ایک بڑی کمی کو پورا کرتی ہے۔

*

یہ کتاب نو ابواب پر مشتمل ہے ہر باب نہایت سادہ زبان میں اچھے ڈھنگ سے لکھا گیاہے۔

*

اس کتاب میں مندرجہ ذیل ابواب ہیں۔ جن میں سائنس اور اس کی اہمیت، سائنس کی تدریس کی اغراض و مقاصد، تدریس سائنس کے طریقے، تدریس سائنس میں اشیاء امداد ی کا استعمال، سائنس کے استاد، ابتدائی درجات میں سائنس کا نصاب، سائنس کی نصابی کتاب، سبق کا منصوبہ بندی اور امتحان اور اندازہ قدر شامل ہے۔

*

کتاب کے آخر میں زیر تربیت طلباء کے لئے تین نمونے سبق کے خاکے بھی دئے گئے ہیں۔

*

یہ کتاب ٹریننگ کالجوں میں سائنس پڑھانے والے اساتذہ اور طلباء دونوں کے لئے مفید ہے۔

 

قیمت : 50.00

 

Science Ki Tadris by Wazarat Husain, Dr. Wadudul Haq Siddiqui : Re 50/-


اوپر

|

سرورق


 

 

آئیے اردو سیکھیں

پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ

 

 

*

اس کتاب کا بنیادی مقصد اردو رسم خط سکھانا ہے۔

*

یہ کتاب بالغوں کو اردو پڑھنا لکھنا سکھانے کے لئے لکھی گئی ہے جن کی بول چال کی زبان اردو یا ہندی ہے لیکن اردو رسم خط سے ناواقف ہیں۔

*

بچوں کو بھی اردو پڑھانے کے لئے اس کتاب سے مدد لی جاسکتی ہے۔

*

پوری کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں اسباق کی مجموعی تعداد چوبیس ہے۔

*

اس کتاب کی مدد سے ایک ماہ کے اندر اردو پڑھنا لکھنا بآسانی سیکھایا جا سکتا ہے۔

*

اس کتاب کی ترتیب میں نئے طریقہ تعلیم اور جدید لسانیات بالخصوص صوتیات اور اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

 

قیمت : 25.00

 

Aiye Urdu Sikhen by Prof. Mirza Khalil Ahmad Beg : Re 25/-


اوپر

|

سرورق


 

 


سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 

Rabta | Mulahize-Talab | Mukammal Fehrist | Agency ki Matbuat | Novel o Afsane | Mutafarriq | Siyasiyat | Talim | Lisaniyat | Sir Syed | Ghalibiyat | Iqbaliyat | Aham Matbuat | Sarwaraq


 Educational Book House, Muslim University Market, Aliarh - 202002, India.