Educational Book House
Muslim University Market
Aligarh - 202002, India.

Cellular: 09358251117
ebh786@yahoo.com


 

سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 


 

سر سید

 
 

 

سرسید اور علی گڑھ تحریک

پروفیسر خلیق احمد نظامی

250/-

 

سر سیّد احمد خاں اور ان کا عہد

پروفیسر ثریّا حسین

350/-

 

سرسید: درون خانہ

پروفیسر افتخارعالم خاں

300/-

 

سرسید کا سفرنامہ: مسافران لندن

پروفیسر اصغر عباس

300/-

 

سرسید اورہندوستانی مسلمان

پروفیسر نور الحسن نقوی

100/-

 

مُطالعہ سر سیّد احمد خاں

مولوی عبدالحق

125/-

 

سر سیّد اور ان کے ناموررفقاء

سید عبداللہ

150/-

 

انتخاب مضامین سر سیّد

پروفیسر آل احمد سرور

80/-

 

سر سید اور ان کے کارنامے

پروفیسر نورالحسن نقوی

50/-

 
 

 

 

 

 

سرسید اور علی گڑھ تحریک

پروفیسر خلیق احمد نظامی

   

*

ہندوستان کے مسلمانوں کی گزشتہ ڈیڑھ سو سال کی فکری، علمی، سماجی، مذہبی، سیاسی اور ادبی تاریخ کاشاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہو جس پر سرسید اور علی گڑھ تحریک نے بلاواسطہ یا بالواسطہ اپنے اثرات نہ چھوڑے ہوں۔

*

سرسید اور ان کے رفقاءکے لیے مدرسةالعلوم ایک تعلیمی درس گاہ، نئے فکری رحجانات کی ایک علامت احیاء ملی کی ایک تحریک کانام تھا۔ یہاں ”آدم گری“ بھی ہوتی تھی اور تعمیر ملت کاسامان بھی مہیا کیا جاتاتھا۔ یہاں وقت کے اشاروں کو سمجھنا بھی سکھایا جاتا تھا اور اس کے دھاروں کو موڑنے کی صلاحیت بھی پیدا کی جاتی تھی۔

*

سرسید کی بلند حوصلگی، عزم راسخ، خلوص نیت اور جہد مسلسل نے اس مشکل اور متنوع کام کو ایک تحریک کی شکل دے دی تھی۔

*

زمانے کے پیچ وخم کے ساتھ تحریک کے خدوخال بھی بدلتے رہے لیکن سرسید کے افکار کی معنویت ہر دور کے لےے بڑھتی ہی رہی اور ان کی یہ آواز برابر فضاؤں میں گونجتی رہی۔

 

قیمت : 250.00

 

Sir Syed aur Aligarh Tahreek by Professor Khaleeq Ahmad Nizami : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

سر سیّد احمد خاں اور ان کا عہد

پروفیسر ثریّا حسین

 

 

*

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی طرف سے منظور شدہ سرسید پراجیکٹ پروفیسر ثریّا حسین کی شبانہ روز محنت سے جونتائج برآمد ہوئے وہ اس ضخیم کتاب میں پیش کردیئے گئے ہیں۔

*

سرسیّد کی تمام تصانیف کو جدید تحقیق کی کسوٹی پر پرکھا گیا ہے اور عہد حاضر میں ان کی قدرو قیمت کا تعین کیاگیا ہے۔

*

سرسیّد نے انیسویں صدی کے شکست خوردہ جذباتی ماحول میں عقل وخرد کی شمع روشن کی اور زوال پذیر مسلم معاشرے کو خوش آیند مستقبل کی راہ دکھائی۔

*

اس جید عالم ، عالی دماغ مفکر، مصلح قوم ومصلح اخلاق کی علمی ، تعلیمی ، ادبی اور سیاسی سرگرمیوں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

*

سرسیّد کے سوانحی ادب میں یہ کتاب تحقیق نما تخلیق کا ایک شاہکار ثابت ہوگی۔

 

قیمت : 350.00

 

Sir Syed Ahmad Khan Aur Unka Ahad by Professor Surayya Husain : Re 350/-


اوپر

|

سرورق


 

سرسید: درون خانہ

پروفیسر افتخارعالم خاں

 

   

*

سرسیداورعلی گڑھ تحریک پر بے شمارکتابیں موجودہیںمگر ابھی تک سرسیدکی نجی زندگی پرپردے پڑے ہوئے ہیں۔یہ کتاب ایک عظیم انسان کی حیثیت سے سرسیدکی شخصیت کوبے مثال ثابت کرتی ہے۔

*

اس کتاب میںکوشش کی گئی ہے کہ سرسیدکی نجی زندگی کی روداد اس طرح پیش کی جائے کہ ان کو ہم ان کے عزیز واقارب ، ان کے موفقین ومخالفین، ان کے حاکموں اورماتحتوں ان کی کامیابیوں اورناکامیوں، ان کے غموں اورخوشیوں اور اُس زمانے کے سماجی اقدار اورسماج کے بدلتے ہوئے رشتوں اور تقاضوں کی تناظر میںدیکھ اورپرکھ سکیں۔

*

سرسید نے تمام تر مشکلات ومحرکات کے باوجود سماج کے ایک کارآمد رکن اور ایک باشعور شہری کی حیثیت سے اپنی زندگی گذارتے ہوئے ایک مثبت اورکارآمد رول اداکیا ۔ اس کتا ب کو سرسید کی ایکولوجیکل اسٹڈی قرار دیاجاسکتاہے۔

*

یہ کتاب عام لوگوں اورخاص کرطالب علموں کے لئے بے حداہم اورمعلومات افزاہے۔ جس کے مطالعہ کے بغیرکوئی بھی شخص سرسیدشناسی کا دعوا نہیں کرسکتاہے۔ یہ کتاب سرسیدیات میںایک اہم اضافہ ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Sir Syed: Darune Khana by Professor Iftekhar Alam Khan : Re 300/-


اوپر

|

سرورق


 

سرسید کا سفرنامہ: مسافران لندن

پروفیسر اصغر عباس

   

*

سرسید احمد خاںِ یکم اپریل 1869ءکو بنارس سے لندن کے سفر کے لیے اپنے دونوں بیٹوں سید حامد اور سید محمود کے علاوہ اپنے ذاتی ملازم چھجو اور ایک قریبی شناسا مرزا خداداد بیگ کے ساتھ روانہ ہوئے۔

*

اس سفر میں چاہے مصری نہروں کا نظام ہو یا پیرس کے نگارخانے ہوں، لندن کے عجائبات ہوں، کیمبرج یونیورسٹی، انڈیا آفس لائبریری، اینتھم کلب، مدارس نسواں، ارباب کمال کی ملاقات، برٹش میوزیم، انجینئرنگ کی ترقیات، ونچسٹر کالج، پل کا افتتاح، جنگی جہازوں کی تیاری، توپوں کا داغنا، عام کاری گروں کی صنعت وحرفت لندن کا لبرل ماحول سب کو اچھی طرح سے دیکھا اور اپنے اہل وطن کویاد کیا۔

*

یہ سفر نامہ سرسید کے اسلوب بیان کا شاہکار ہے اس میں جو منظر نگاری کی گئی ہے وہ بھرپور ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Sir Syed ka Safarnama : Musafiran-e London by Professor Asghar Abbas : Re 300.00


اوپر

|

سرورق


 

سرسید اورہندوستانی مسلمان

پروفیسر نور الحسن نقوی

   

*

پروفیسرنور الحسن نے سرسید کی متنوع شخصیت اور ان کے کارناموں کے بعض اہم پہلوؤں کواس کتاب کا موضوع بنایا ہے اور ادب وتحقیق دونوں کاحق ادا کردیا ہے۔

*

ان کاانداز بیان شگفتہ اور سلجھا ہوا ہے۔ واقعات کی تحقیق میں انھوں نے وقت نظر سے کام لیا ہے۔ اور اظہار رائے میں توازن اور انصاف پسندی کادامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

*

سرسید اور ہندوستانی مسلمان ، سرسید کے مذہبی، سیاسی، تعلیمی افکار، اصلاح معاشرت اور ان کے نظریہ شعروادب پر حقائق کی روشنی میں بحث کی ہے۔ اس کے علاوہ سرسید کی ادبی خدمات اسلوب نگارش وغیرہ پر بھی لکھا ہے۔

*

اس کتاب میں سرسید کے مختلف النوع کارناموں کا احاطہ کیا گیاہے۔

 

قیمت : 100.00

 

Sir Syed Aur Hundistani Musalman by Professor Nurul Hasan Naqvi : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 

مُطالعہ سر سیّد احمد خاں

مولوی عبدالحق

   

*

اس میں اردو کے ممتاز ادیبوں کے مقالے شامل ہیں جو تاریخ ساز مفکر، معلم اور دانشور سر سید احمد خاں کے کارناموں کا ایک مبسوط جائزہ ہے۔

*

مولوی نذیر احمد ، حامد حسن قادری، صلاح الدین احمد وغیرہ کے مضامین جس کے بغیر سر سید کا مطالعہ نا مکمّل ہے۔

 

قیمت : 125.00

 

Mutalae Sir Syed Ahmad Khan by Maulvi Abdul Haq : Re 125/-


اوپر

|

سرورق


 

سر سیّد اور ان کے ناموررفقاء

سید عبداللہ

   

*

سر سیّد اور ان کے رفقاءیعنی حالی شبلی، نذیر احمد، محسن الملک، چراغ اور ذکا اللہ کی اردو نثر کا فنّی اور فکری جائزہ لیا گیا ہے۔

*

ان مضفین کی تمام اہم کتابوں کی خصوصیات پر تفصیلی ، بحث کی گئی ہے۔

*

ڈاکٹر سید عبداللہ کا دلکش عالمانہ انداز بیان اس کتاب کا نمایاں وصف ہے۔

*

عہد سر سیّد کی اردو نثر کا مطالعہ اس کتاب کو پڑھے بغیر نا مکمل ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

Sir Syed Aur Unke Namwar Rufaqae by Syed Abdullah : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

انتخاب مضامین سر سیّد

پروفیسر آل احمد سرور

 

 

*

اردو انشائیہ نگاری میں سرسیّد کے مضامین نقش اوّل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی بدولت اردو ادب کو ایک نیا اسلوب ملا۔

*

سرسید کے مختصر لیکن نہایت اہم مضامین، سرسید کے فکروفن کو سمجھنے کے لئے جن کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔

*

اس مجموعہ میں مولانا شبلی نعمانی اور پروفیسر آل احمد سرور کے مضامین سرسید کے کارناموں پر ایک مسبوط مضامین کی حیثیت رکھتے ہیں۔

*

 کتابت طباعت دیدہ زیب

 

قیمت : 80.00

 

Intekhabe Mazameen Sir Syed by Professor Ale Ahmad Suroor : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 

سر سید اور ان کے کارنامے

پروفیسر نورالحسن نقوی

 

 

*

ملک وقوم کے محسن سرسید احمد خاں کے کارناموں سے ہماری موجودہ نسل کا واقف ہونا ضروری ہے۔

*

اس مختصر کتاب میں ان کی زندگی اور ان کے تمام کارناموں ، خاص طور پر مسلم یونیورسٹی کے قیام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

قیمت : 50.00

 

Sir Syed Aur Unke Karname by Professor Nurul Hasan Naqvi : Re 50/-


اوپر

|

سرورق


 

 


سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 

Rabta | Mulahize-Talab | Mukammal Fehrist | Agency ki Matbuat | Novel o Afsane | Mutafarriq | Siyasiyat | Talim | Lisaniyat | Sir Syed | Ghalibiyat | Iqbaliyat | Aham Matbuat | Sarwaraq


 Educational Book House, Muslim University Market, Aliarh - 202002, India.