Educational Book House
Muslim University Market
Aligarh - 202002, India.

Cellular: 09358251117
ebh786@yahoo.com


 

سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 


 

اھم مطبوعات

 

 

 

1

تنقیدیں

پروفیسر خورشیدالاسلام

250/-

2

اردو ادب میں فن سوانح نگاری کا ارتقاء

الطاف فاطمہ

200/-

3

اقبال بحیثیت شاعر

پروفیسر رفیع الدین ہاشمی

250/-

4

اقبال کی اردو نثر

ڈاکٹر عبادت بریلوی

150/-

5

پطرس کے مضامین

پطرس احمد بخاری/مقدمہ شمس الرحمن فاروقی

50/-

6

ستارہ یا بادبان

محمدحسن عسکری

60/-

7

ورُودِمسعود(خودنوشت)

 پروفیسرمسعودحسین خاں

300/-

8

اردو کے پندرہ ناول

پروفیسر اسلوب احمد انصاری

350/-

9

بیسویں صدی میں اردوناول

ڈاکٹر یوسف سرمست

350/-

10

ترجمہ کا فن اور روایت

ڈاکٹر قمر رئیس

250/-

11

اردوادب میں خاکہ نگاری

ڈاکٹرصابرہ سعید

250/-

12

اردو میں ترقی پسند ادبی تحریک

خلیل الرحمٰن اعظمی

200/-

13

اُردو افسانہ ترقی پسند تحریک سے قبل

 پروفیسر صغیر افراہیم

250/-

14

نثری داستانوں کا سفر(اشاعت دوم)

پروفیسر صغیر افراہیم

200/-

15

مرزا رسوا کی ناولیں : تنقید وتجزیہ

پروفیسر خورشید الاسلام

200/-

16

انگریزی ادب کی مختصر تاریخ

ڈاکٹرمحمد یٰسین

250/-

17

اصناف سخن اور شعری ہیئتیں

شمیم احمد

150/-

18

انشائیہ اور انشائیے

پروفیسر سید محمد حسنین

150/-

19

جدید اردو نظم - نظریہ وعمل (اشاعت دوم)

پروفیسر عقیل احمد صدیقی

350/-

20

غبارِ خاطر

مولاناا بوالکلام آزاد

150/-

21

سب رس (ملا وجہی)

مقدمہ ڈاکٹرقمر الہدیٰ فریدی

200/-

22

اصناف ادب اردو

ڈاکٹرقمررئیس، ڈاکٹر خلیق انجم

80/-

23

سرسید: درون خانہ

پروفیسر افتخارعالم خاں

300/-

24

مسلم یونیورسٹی کی کہانی: عمارتوں کی زبانی

پروفیسرافتخار عالم خاں

200/-

25

سرسید کا سفرنامہ: مسافران لندن

پروفیسر اصغر عباس

300/-

26

سرسید اور علی گڑھ تحریک

پروفیسر خلیق احمد نظامی

250/-

27

تفہیم شعروادب (جلد اول)

ڈاکٹر اخترریاض

500/-

28

تفہیم شعروادب (جلد دوم)

مرتب: ڈاکٹر ریاض اختر

250/-

29

دبستان اردو

بشارت حسین بشارت

250/-

30

تفہیم ادب

شائشتہ نوشین

150/-

31

منشی پریم چند: شخصیت اور کارنامے

مرتبہ: ڈاکٹر قمر رئیس

200/-

32

ساحر لدھیانوی: حیات اور کارنامے

ڈاکٹرانور ظہیر انصاری

250/-

33

آل احمد سرور کے سفرنامے

مرتبہ: امتیاز احمد

200/-

34

اردو میں مختصر افسانہ نگاری کی تنقید

ڈاکٹر پروین اظہر

150/-

35

تفہیم و تنقید

ڈاکٹر ناز بیگم

200/-

36

انتظار حسین اور اُن کے افسانے

مرتبہ: پروفیسر گوپی چندنارنگ

150/-

37

داستان، ناول اور افسانہ

ڈاکٹردردانہ قاسمی

75/-

38

جدید غزل

پروفیسر رشید احمدصدیقی

60/-

39

سیف و سَبو (مجموعہ کلام)

جوشؔ ملیح آبادی

100/-

40

ہماری شاعری

سید مسعود حسن رضوی ادیب

150/-

41

نظریاتی تنقید: مسائل ومباحث

پروفیسر ابوالکلام قاسمی

100/-

42

خواب باقی ہیں (خود نوشت)

پروفیسر آلِ احمد سرور

250/-

43

افکار کے دیے

پروفیسر آلِ احمد سرور

200/-

44

کچھ خطبے کچھ مقالے

پروفیسر آلِ احمد سرور

150/-

45

رشید احمد صدیقی کے خطوط

پروفیسر آلِ احمد سرور

180/-

46

مجنوں گورکھپوری : حیات وادبی خدمات

ڈاکٹر شاہین فردوس

250/-

47

نظم جدید کی کروٹیں

وزیر آغا

100/-

48

جرنیلی سڑک

رضا علی عابدی

150/-

49

غزل کی سرگذشت

اختر انصَاری

60/-

50

غزل درس غزل

اختر انصَاری

60/-

51

ناول کیاہے (ناول نگاری کی ٹکنیک)

ڈاکٹرمحمداحسن فاروقی، ڈاکٹرسیدنورالحسن ہاشمی

80/-

52

ناول کا فن

مترجم: پروفیسر ابوالکلام قاسمی

75/-

53

اردو تنقیدکا ارتقاء

ڈاکٹرعبادت بریلوی

200/-

54

جدید شاعری

ڈاکٹرعبادت بریلوی

250/-

55

غزل اور مطالعۀ غزل

ڈاکٹر عبادت بریلوی

200/-

56

آج کا اردو ادب

ڈاکٹر ابواللیث صدیقی

150/-

57

اردو ادب میں طنزومزاح

وزیر آغا

200/-

58

اردو مرثیہ نگاری

مرتبہ: ڈاکٹر امّ ہانی اشرف

75/-

59

اردوقصیدہ نگاری

مرتبہ: ڈاکٹر امّ ہانی اشرف

80/-

60

فنِ تنقید اور اردو تنقید نگاری

پروفیسر نورالحسن نقوی

80/-

61

اردو نثر کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر سنبل نگار

150/-

62

اردوشاعری کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر سنبل نگار

100/-

63

تاریخ ادب اردو

پروفیسر نورالحسن نقوی

150/-

64

اردوادب کی تاریخ

عظیم الحق جنیدی

75/-

65

دکنی ادب کی تاریخ

مرتبہ: ڈاکٹر محی الدین قادری زورؔ

60/-

66

اردو ناول کی تاریخ و تنقید

علی عبّاس حسینی

175/-

67

اردو ڈراما کاارتقاء

عشرت رحمانی

350/-

68

اردو ڈراما: تاریخ و تنقید

عشرت رحمانی

150/-

69

داستان سے افسانے تک

وقار عظیم

150/-

70

نیا افسانہ

وقار عظیم

100/-

71

فنِ افسانہ نگاری

وقار عظیم

125/-

72

اردو مثنوی کا ارتقاء

عبدالقادر سروری

80/-

73

اردوکی تین مثنویاں

خان رشید

75/-

74

مقد مۀ کلامِ آتش

خلیل الرحمٰن ا عظمی

90/-

75

تفہیم البلاغت

پروفیسر وہاب اشرفی

75/-

76

اردو صرف

ڈاکٹر محمد انصار اللہ

40/-

77

اردونحو

ڈاکٹر محمد انصار اللہ

30/-

78

افکارانیق

ڈاکٹر سفینہ سماوی

300/-

79

زاہدہ زیدی کے ڈرامے

مرتبہ: ڈاکٹر سفینہ سماوی

550/-

80

پریم چند کی کہانیوں میں پسماندہ طبقات کے مسائل

ڈاکٹر جوہی بیگم

400/-

 

 

 

 

 


 

 

 

 

تنقیدیں

پروفیسر خورشیدالاسلام

   

*

پروفیسر خورشید الاسلام کا شمار اردو کے ممتاز نقادوں میں ہوتا ہے۔

*

ان کے اسلوب کی چاشنی، اندازِ نظر کی ندرت اور تنقیدی بصیرت کا اعتراف اردو کے بڑے بڑے ادیب و نقاد کر چکے ہیں۔

*

تنقیدیں ان کے بہترین اور مشہور تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔

*

اس ایڈیشن میں خطوط نگاری، حالی، شبلی، فسانہ آزاد، امراؤجان ادا، ذات شریف، شریف زادہ، زوال پسندی، خواب و خیال کی ساخت اور اس کی منتق، ذکر اس پروش کا، مغنی نامہ اور ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری کے مضامین شامل ہیں۔

 

قیمت : 250.00

 

Tanqeeden by Professor Khurshidul Islam : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

اردو ادب میں فن سوانح نگاری کا ارتقاء

الطاف فاطمہ

   

*

اردو ادب میں فن سوانح نگاری کا ارتقاءکے فن کے متعلق بہت کم لکھا گیا ہے۔ اور نا ہی کوئی باضابطہ کام بھی ہوا تھا۔

*

اس کتاب میں سات باب شامل ہیں۔ پہلے باب میں فن سوانح نگاری اور اس کی مختصر سرگزشت، مغرب میں فن سوانح نگاری کا ارتقائ، مشرق میں سوانح نگاری کا تصور اور اس کی مختلف شاخیں، دوسرے باب میں اردو سوانح نگاری حالی سے پہلے، تیسرے باب میں حالی اور ان کا فن سوانح نگاری، چوتھے باب میں شبلی، اور ان کا فن سوانح نگاری ، پانچویں باب میں عہد سرسید کے دوسرے اہم سوانح نگار، چھٹے باب میں اردو سوانح نگاری حالی و شبلی کے بعد ساتویں باب میں آب بیتیاں ہیں۔

 

قیمت : 200.00

 

Urdu Adab me Fane Swaneh Nigari ka Inteqa by Altaf Fatima : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

اقبال بحیثیت شاعر

پروفیسر رفیع الدین ہاشمی

   

*

ہندوپاک کے ممتاز نقادوں اور ماہر اقبالیات کے مضامین کا خوبصورت مجموعہ ہے۔

*

اقبال کی شاعری اور اس کے عظیم فن کے دوسرے متعلقہ رموز و امور کے بارے میں ہیں۔

*

اقبال کو سمجھنے اور سمجھانے کا بہترین موثر ترین طریقہ ان کے فن کی نزاکتوں اور باریکیوں کا مطالعہ ہے۔

*

مشمولہ مقالات اقبال کے شعری فن کے تمام پہلوؤں پر محیط ہیں۔

*

ہر مقالے کے آغاز میں مصنف کا مختصر تعارف شامل کیا گیا ہے۔

*

اقبال کے فن پر مضامین کا یہ فاضلانہ انتخاب اقبالیات میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Iqbal Bahaisiyat Shayer by Professor Rafi Uddin Hashmi : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

اقبال کی اردو نثر

ڈاکٹر عبادت بریلوی

 

 

*

اقبال کی نثر کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ ---

*

جس میں اقبال کی نثر نگاری اور ان کے اسلوبِ نثر کے بنیادی اصول۔

*

بیسویں صدی کی اردو نثر کے اہم رجحانات کا تجزیہ۔

*

اقبال کی تصانیف نثر کا تفصیلی جائزہ۔

*

موضوعات نثر کا تنقیدی تجزیہ، اسلوبِ نثر کی تنقیدی وضاحت، اردو نثر کی روایت میں اقبال کی نثر نگاری کی اہمیت اور ان کا مرتبہ، مطالعہ اقبال کا ایک اہم رخ۔

 

قیمت : 150.00

 

Iqbal Ki Urdu Nasr by Dr. Ibadat Bareilly : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

پطرس کے مضامین

پطرس احمد بخاری

مقدمہ شمس الرحمن فاروقی

 

 

 

*

پطرس انگریزی کے پروفیسر تھے اور ان کو انگریزی زبان اور ادب پر غیر معمولی قدرت حاصل تھی وہ اپنے علم کو اپنے طالب علموں تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

*

پطرس کی بڑائی اس میں ہے کہ انھوں نے بہت کم لکھا لیکن اس کم ہی میں اتنا کہہ دیا کہ طنز و مزاح کے سارے امکانات سامنے آگئے۔

*

پطرس کے مختصر اور اہم مضامین پطرس کے فکروفن کو سمجھنے کے لیے ضروری ہیں۔

*

اس مجموعہ میں شمس الرحمن فاروقی کا سیر حاصل مقدمہ اور ان کے مضامین ہاسٹل میں پڑھنا، سویرے جو کل آنکھ کھلی، کتے، اردو کی آخری کتاب، میں ایک میاں ہوں، مرید پور کا پیر، مرحوم کی یاد وغیرہ ہیں۔

 

قیمت : 50.00

 

Patras ke Mazameen by Patras Bukhari : Re 50/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ستارہ یا بادبان

محمدحسن عسکری

 

 

 

*

مضامین کا پہلا مجموعہ شائع ہوتے ہی اہلِ نظر عسکری کے دوسرے مجموعہ کے منتظر ہوگئے۔

*

مغربی تنقید و ادب کے سیر حاصل مطالعہ کے بعد عسکری نے اردو ادب کو فکر انگیز سرمایہ تنقید سے مالامال کر دیا۔

*

اس مجموعہ کے ہر مقالہ میں عسکری نے اتنی بہت سی نئی نئی باتیں کہی ہیں کہ ہر بات ہمیشہ نئی رہے گی۔

*

عسکری کی تنقید کو سمجھنے کے لیے اور پہلے مجموعہ کے بہت سے مباحث کا مکمل مطالعہ کرنے کے لیے ستارہ یابادبان کا مطالعہ ناگزیر بن گیا ہے۔

*

اس مجموعہ میں بیش تر مضامین فکری اور اصولی موضوعات پر ہیں۔

*

عسکری اردو تنقید کی آبرو ہیں اور یہ مجموعہ اردو میں سنگ میل ہے۔

 

قیمت : 60.00

 

Sitara Ya Badban by Muhammad Hasan Aksari : Re 60/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ورُودِمسعود

(خودنوشت)

پروفیسرمسعودحسین خاں

 

 

*

ورُودِ مسعود پروفیسر مسعود حسین خاں کی خودنوشت سوانح حیات ہے جس کا اسلوب بھی دلکش ہے۔

*

اس کا شمار اردو کی ”بہترین“ خودنوشتوں میں ہوتاہے۔ ورُودِ مسعود کی چند خصوصیات یہ ہیں:

*

یہ خودنوشت سترہ (17) ابواب پر مشتمل ہے۔ اس کے ہر باب کو ایک عنوان دیا گیا ہے۔

*

اس میں مصنف نے 1919ء سے 1989ء تک کی اپنی زندگی کے حالات و واقعات نہایت دلچسپ انداز میں بیان کیے ہیں۔

*

یہ خودنوشت صداقت وصاف گوئی اور حق گوئی کی عمدہ مثال پیش کرتی ہے۔

*

اس خودنوشت میں مصنف نے اپنی ذاتی اور نجی زندگی کے احوال برملا بیان کر ديے ہیں، حتیٰ کہ اپنے عشق کی داستان بھی جوں کی توں رقم کردی ہے۔

*

اس خودنوشت میں مصنف نے قائم گنج (جائے پیدائش)، دہلی، علی گڑھ، ڈھاکہ، حیدرآباد(دکن)، اسلام آباد، کراچی، لندن، پیرس، نیویارک، ہارورڈ اور آسٹن کی اپنی خوبصورت یادوں کو محفوظ کر دیا ہے۔

*

اس کا اسلوب دلکش ہے اور اس کا بیانیہ دامنِ دل کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

*

اس کا ”تعارف“ پروفیسر مسعود حسین خاں کے شاگردِ رشید پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ نے قلم بند کیا ہے۔

*

ورودِ مسعود کے اِس دوسرے ایڈیشن میں کچھ ترمیمات اور اضافے بھی کیے گئے ہیں۔

 

قیمت : 300.00

 

Wurood-e Masood (Autobiography) by Masood Husain Khan : Re 300/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو کے پندرہ ناول

پروفیسر اسلوب احمد انصاری

 

 

 

*

اردو کے پندرہ ناول اردو کے ممتاز ناقد پروفیسر اسلوب احمد انصاری کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔

*

اس کتاب میں فکشن تنقید پر پروفیسر اسلوب احمدانصاری کی بہترین تحریریں شامل ہیں۔ جن ناولوں کا اس کتاب میں مطالعہ پیش کیا گیا ہے اُن میں ڈپٹی نذیر احمد کا ناول توبة النصوح، عبدالحلیم شرر کا ناول فردوس بریں، مرزا ہادی رسوا کا ناول امراؤجان ادا، پریم چند کا ناول میدانِ عمل، عزیز احمد کا ناول ایسی بلندی ایسی پستی، قرة العین حیدر کا ناول آگ کا دریا، عبداللہ حسین کا ناول اداس نسلیں‘، خدیجہ مستور کا ناول ’آنگن‘ رضیہ شفیع احمد کا ناول ’آبلہ پا‘، جیلانی بانو کا ناول ’ایوان غزل‘، بانو قدسیہ کا ناول ’راجہ گدھ‘، نثار عزیز بٹ کا ناول ’کاروان وجود‘، جمیلہ ہاشمی کا ناول ’دشت سوس‘ اور انتظار حسین کا ناول ’آگے سمندر ہے‘ شامل ہیں۔

*

یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ کتاب اردو ناول کی پوری روایت کا احاطہ کرتی ہے۔

*

بقول پروفیسر ابوالکلام قاسمی: ”اس کتاب میں شامل مضامین فکشن تنقید کی بعض نئی جہات کو روشن کرتے ہیں“۔

*

مصنف کی تنقیدی بصیرت موضوعات کے ساتھ لسانی اور فنی طریق کار کے ایسے پہلوؤں کو بے نقاب کرتی ہے جس کی مثال اردو ناول کی تنقید میں بہ مشکل تلاش کی جاسکتی ہے۔

 

قیمت : 350.00

 

Urdu Ke Pandarah Novel by Professor Aslub Ahmad Ansari : Re 350/-


اوپر

|

سرورق


 

 

بیسویں صدی میں اردو ناول

ڈاکٹر یوسف سرمست

 

 

*

زیرنظر تصنیف میں ڈاکٹر یوسف سرمست نے بیسویں صدی کے اردو ناولوں پر محققانہ نظر ڈالی ہے اور صحیح معنوں میں تحقیق کا حق ادا کیا ہے۔

*

اس کتاب میں بیسویں صدی کے کم و بیش ہر ایک ناول نگار کے جملہ کارناموں کا تفصیلی جائزہ بیش کیا گیا ہے۔

*

اردو ناول نے بیسویں صدی کے ابتدائی دہوں میں جو ارتقائی منزلیں طے کی ہیں ان کا مکمل طور پر تحقیقی اور تنقیدی جائزہ لیا ہے۔

*

اہم ناولوں کے اقتباسات سے کام لے کر مصنف نے ہر لحاظ سے اردو ناول نگاری کے جائزے کو مکمل بنانے کی کوشش کی ہے۔

*

ناول نگاری کے مخصوص رجحانات کا تجزیہ کرکے اس کے مختلف ادوار کو نمایاں کیا ہے اور ان کی تقسیم کی ہے۔

 

قیمت : 350.00

 

Bisvin Sadi Mey Urdu Novel by Dr. Yusuf Sarmast : Re 350/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ترجمہ کا فن اور روایت

(دوسراایڈیشن)

ڈاکٹر قمر رئیس

 

 

*

ترجمے کے بغیر آج کوئی زبان جدید اور ترقی پذیر ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی اور ترجمہ ایک ایسا فن ہے جس پر قدرت حاصل کرنے کے لئے شوق و صلاحیت ہی نہیں مشق و مزاولت اور اصولی واقفیت بھی درکار ہے۔

*

اصلاح سازی کے اصول اور طریقے، ترجمہ کے مختلف نظریئے، ترجمہ میں زبان و اسلوب کے مسائل ، ترجمہ کی اقسام، ان تمام پہلوؤں سے واقفیت ضروری ہے۔

*

اس کے ساتھ ہی اپنی زبان میں ترجمہ کی روایت، اس کے رجحانات اور مختلف اداروں اور افراد کے ذریعہ اس کی نشو نما کا علم بھی ضروری ہے۔

*

ترجمے کے فن پر اردو میں کوئی ایسی جامع کتاب دستیاب نہیں جو طلبہ یا قارئین کی رہبری کر سکے۔ یہ مضامین کا مجموعہ کسی حد تک اس کمی کی تلافی کر سکے گا۔

*

اس کتاب میں شامل مضامین ایسے بھی ہیں جو فرمائش پر تحریر کئے گئے ہیں، پروفیسر آل احمد سرور، پروفیسر محمد حسن، ڈاکٹر ظ۔انصاری، جمیل جالبی، محمد حسن عسکری، سید احتشام حسین، شہباز حسین اور چند دوسرے ادیبوں کے مضامین شامل ہیں۔

*

اس دوسرے ایڈیشن میں تین نئے مضامین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک اہم مضمون ڈاکٹر مرزا حامد بیگ کا ہے ، جس میں متحدہ ہندوستان اور آزادی کے بعدبعض اداروں اور افراد کی کوششوں سے اہم ترجمے ہوئے ، ان کی کردار کشی پر روشنی ڈالی ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Tarjuma Ka Fan Aur Rewayat by Dr. Qamar Rais : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردوادب میں خاکہ نگاری

ڈاکٹرصابرہ سعید

 

 

*

خاکہ نگاری اردو کی ایک مقبول صنف ادب ہے۔

*

خاکے کے لےے موضوع کی تخصیص نہیں ہے زیادہ تر خاکے ایسی شخصیتوں کے لکھے گئے ہیں جنھوں نے فنون لطیفہ ، بالخصوص ادب اور شاعری یا کسی بھی شعبہ میں نمایاں کارنامے انجام دئےے ہیں۔

*

خاکہ نگاری کے فن پر اردو ہی میں نہیں بلکہ مغرب کے ترقی یافتہ زبانوں میں بھی کوئی ایسی مستقل اورجامع تصنیف موجود نہیں تھی جس سے مقالہ نگار کو اپنے کام میں مدد ملتی۔

*

انھوں نے بے شمارخاکوں کامطالعہ کرنے کے بعد نہایت کاوش سے خاکہ نگاری کے فنی لوازم اور امتیازی خصوصیات کا جائزہ لیاہے۔ اردو میں خاکے کی صنف کے آغاز اور ارتقاءپر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

*

اور اسی ضمن میں مختلف خاکہ نگاروں کے اسالیب اور ان کی اہم تخلیقات کاتجزیہ بھی کیا ہے۔

*

اپنے موضوع پر پہلی تصنیف ہونے کے اعتبار سے یہ کتاب حرف اول ضرور ہے، حرف آخر میں یہ کتاب ایک اہم اضافہ ثابت ہوئی ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Urdu Adab Mey Khaka Nigari by Dr. Sabira Saeed : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو میں ترقی پسند ادبی تحریک

خلیل الرحمٰن اعظمی

 

 

*

اردو میں عہد ساز تحریک کی اہم ترین تاریخ و تنقید۔

*

ترقی پسند تحریک کی کلّی حیثیت کو سامنے رکھا گیا ہے۔

*

ترقی پسند تحریک کے آغاز سے لے کر ۷۵۹۱ءتک تمام اہم تحریروں اور دستاویزوں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور ان کی روشنی میں تحریک کے نظریاتی ارتقا اور عہد بہ عہد کی تبدیلوں کا مطالعہ کیا گیا ہے۔

*

اس مقالے کا دوسرا حصّہ ترقی پسند ادبی سرمائے کا جائزہ ہے۔

*

اس میں ترقی پسند تنقید کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔

*

ترقی پسند ادب کے عطایا، اصناف ادب اور مصنفین پر سیر حاصل تنقید و تبصرہ ہے۔

*

خلیل الرحمٰن اعظمی کا منفرد اور سنجیدہ اسلوب، تحریر کی نمایندہ تصنیف۔

 

قیمت : 200.00

 

Urdu Mey Taraqqi Pasand Adbi Tahreek by Khalil Ur Rahman Azmi : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اُردو افسانہ ترقی پسند تحریک سے قبل

(ترمیم شدہ ایڈیشن)
پروفیسر صغیر افراہیم

 

 

*

اردو افسانہ ترقی پسند تحریک سے قبل کی ادبی حلقوں میں پذیرائی اور طلبا میں بے پناہ مقبولیت کے پیشِ نظر اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافہ کے ساتھ منظرِعام پر لایا جائے۔

*

یہ کتاب 1901ءسے 1936ءتک کی مدت پر محیط ہے۔

*

اس میں اردو افسانہ کی تعریف ، تاریخ اور اجزائے ترکیبی پر مدلل بحث کے ساتھ منظر و پس منظر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

*

حقیقت پسندانہ رجحانات اور رومانی میلانات کے اہم افسانہ نگاروں اور ان کی تخلیقات پر تحقیقی اور تنقیدی گفتگو ہے۔

*

مزاحیہ اور مترجم افسانوں کو بھی زیرِبحث لایا گیاہے۔

*

اس طرح یہ کتاب افسانہ کی ابتدا و ارتقاءکی ایک مربوط تاریخ کے پس منظر میں اس کے تشکیلی و تعمیری دور کی افادیت اور معنویت کے نئے اور نادر گوشوں کو اُجاگر کرتی ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Urdu Afasana Taraqqi Pasand Tahreek Sey Qabl by Professor Sagheer Afrahim : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

نثری داستانوں کا سفر

(اشاعت دوم)
پروفیسر صغیر افراہیم

(دوسرا ایڈیشن ترمیم اور اضافوں کے ساتھ منظر عام پر آگیاہے۔)

 

 

*

تقابلی مطالعہ کے اعتبار سے کافی اہم کتاب ہے جس میں مختصراً اصناف ادب سے متعارف کرایاگیا ہے۔

*

کہانی کی قدامت اوراہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے داستانوں کی پوری تاریخ کو تنقیدی نقطہ نظر سے سمیٹ لیا گیا ہے۔

*

صنف قصیدہ کی تعریف کاتعین کرتے ہوئے اس کے عروج وزوال کی داستان بیان کی گئی ہے۔

*

دکنی مرثیوں پر مستند مضامین شامل ہیں۔ تنقید کی غرض وغایت کو بیان کرتے ہوئے ادبی شہ پاروں کا تجزیہ کیاگیا ہے۔

*

دیگر ادبی مضامین کی اہمیت اورافادیت پر مدلل گفتگو کی گئی ہے۔

*

اسی طرح قدیم اور جدید ادب پر گہری نظر ڈال کے مصنف نے تحقیق اور تنقید کاحق ادا کیاہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Nasri Dastan Ka Safar by Professor Sagheer Afrahim : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

مرزا رسوا کی ناولیں : تنقید وتجزیہ

پروفیسر خورشید الاسلام

 

 

*

اس کتاب میں وہ چار مضامین ہیں جو پروفیسر خورشید الاسلام نے رسوا اور ان کے ناولوں کے تعلق سے تحریر کیے ہیں۔

*

مرزا رسوا نے پانچ ناول لکھے ہیں افشائے راز، اختری بیگم، ذات شریف، شریف زادہ اور امراؤ جان ادا۔

*

پروفیسر خورشید الاسلام نے ان ناولوں کا تجزیہ بڑی خوبی سے کیا ہے۔

*

’شریف زادہ‘ کی دنیا کا مشاہدہ میں ہمیں ہندوستان کی مادی اور ذہنی تاریخ کا بہاؤ اور رسوا کے شعور کی مجموعی تصویر واضح طور پر نظر آتی ہے۔

*

پروفیسر خورشید الاسلام رسوا کے ناولوں کا تجزیاتی مطالعہ کرتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچے کہ امراؤ جان ادا میں جو کشش اور رعنائی ہے وہ ’ذات شریف‘ یا ’شریف زادۀ‘ میں نہیں ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Mirza Ruswa Ki Novelen : Tanqeed o Tajziya by Professor Khurshid ul Islam : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

انگریزی ادب کی مختصر تاریخ

ڈاکٹرمحمد یٰسین

 

 

*

یہ کتاب عالمی ادب کے ایک اہم حصہ کواردو پڑھنے والوں سے روشناس کرانے کی کوشش ہے۔

*

اردو میں سرسید اور ان کے رفقاءنے انیسویں صدی کے اواخر سے ہی انگریزی سے ناواقفیت کے باوجود اس کے عظیم سرمائے سے استفادہ کرنا شروع کردیاتھا۔

*

بیسویں صدی میں ہمارے ادیبوں اور فن کاروں نے براہ راست مطالعہ کے ذریعہ انگریزی ادب کے شہ پاروں کو تراجم اور تالیفات کے ذریعہ پیش کرنے کی کوشش کی اور تخلیقی ادب میں بھی اس سے اثرات قبول کیے۔

*

اس تالیف میں اس بات کی کوشش کی ہے کہ ابتدائی دور سے حال تک انگریزی ادب کا جائزہ یورپ اور بالخصوص اس کی ادبی تحریکوں ’نشاة الثانیہ‘ جدید کلاسکیت، رومانیت، اشاریت، حقیقت نگاری اور نفسیاتی تجزیہ نگاری کے پس منظر میں لیا جائے۔

*

اس کتاب کی تدوین میں انگریزی ادب کی مستند تصانیف بالخصوص لیگوئے اور کزمیاں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اور مشاہیر کے کارناموں کامختلف نقادوں کے خیالات کی روشنی میں جائزہ لیا گیاہے۔

 

قیمت : 250.00

 

 Angrezi Adab Ki Mukhtasar Tareekh by Dr. Mohammad Yaseen : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اصناف سخن اور شعری ہیئتیں

شمیم احمد

 

 

 

*

شاعری کی اصناف کی تعریف اور تاریخ پر متعدد کتابیں بازار میں دستیاب ہیں مگر یہ کتاب ان سب میں ممتاز ہے۔

*

اردوشاعری کی اصناف کے ساتھ اگر شعری ہیئتوں پر مبنی اصناف کو نہ سمجھا جائے تو اصناف کے سمجھنے کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا۔

*

اس کتاب میںاصناف کے مشرقی تصور کے ساتھ نئے مغربی تصورات کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا ہے۔

*

اس کتاب میں اردو شاعری کے تمام اسالیب اور ہیئتی تجربوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

*

عرصے سے یہ نایاب ہونے کے سبب قارئین کو اس کی اشاعت کا شدید انتظار تھا۔

 

قیمت : 150.00

 

  Asnafe Sukhan Aur Sheri Hiyaten by Shamim Ahmad : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

انشائیہ اور انشائیے

پروفیسر سید محمد حسنین

 

 

*

پروفیسرحسنین نے اس کتاب میں ۵۲ انشائیے یکجا کیے ہیں۔

*

پروفیسرحسنین نے مزاح نگاری کو صنف کے بجائے وصف قرار دیا ہے اس لئے کہ انشاءنگار مزاح سے کام لیتا ہے۔

*

بہت سے اچھے مضامین یکجا کردیئے ہیں تاکہ طلباءکو اچھی نثر کے شگفتہ نمونوں سے واقفیت ہوجائے۔

*

بقول آل احمد سرور اس کتاب کی افادیت اور دلکشی میں کلام نہیں۔ اس کی مدد سے فکر کی نئی راہیں کھلیںگی۔

 

قیمت : 150.00

 

 Inshaiya Aur Inshaiye by Professor Syed Mohammad Hasnain : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

جدید اردو نظم -نظریہ وعمل

(اشاعت دوم)

پروفیسر عقیل احمد صدیقی

 

 

 

یہ کتاب اس لےے اہم اور مستند ہے کہ

*

اس میں پہلی مرتبہ اردو نظم کی عملی صورت کو نظریات کے تناظر میں پیش کیاگیا ہے۔

*

یہ بیک وقت نظریات کی تاریخ بھی ہے اور جدید نظم کی تاریخ بھی۔

*

اس میں نظم کی قراءت کے بیشتر انداز تاریخی اور غیر تاریخی روایتی اور غیرروایتی قدیم اورجدید پرامن طریقے سے یکجا ہیں۔

*

اسی لےے اس کتاب نے پچھلے بیس سالوں سے ہر طبقے کے قاری کے Imagination کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

*

یہ کتاب نظم کے ارتقا کی مستند دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔

*

اردو نظم پر بلاشبہ اپنی نوعیت کی پہلی منفرد کتاب ہے۔

 

قیمت : 350.00

 

 Jadid Urdu Nazm - Nazariya o Aml by Professor Aqeel Ahmad Siddiqui : Re 350/-


اوپر

|

سرورق


 

 

غبارِ خاطر

مولاناا بوالکلام آزاد

 

 

*

غبارِ خاطر اردومیں غالباً واحد کتاب ہے جس نے اپنی طباعت کی پہلی منزل سے بڑی دھوم مچائی اور شائع ہوکر جب آئی تو ہاتھوں ہاتھ لی گئی۔

*

یہ کتاب مولانا ابوالکلام آزاد کے خطوط کامجموعہ ہے جو انھوں نے اپنے عزیز دوست حبیب الرحمن خاں شروانی کو لکھے ہیں جب مولانا ابوالکلام آزاد 10اگست 1942ءسے لے کر 15جون 1945ءتک قیدوبند کی زندگی جھیل رہے تھے۔

*

اس دوران قیدخانہ سے پہلاخط مولانا ابوالکلام آزاد نے مولانا حبیب الرحمن خاں شروانی کے نام تحریر کیا وہ 10 اگست 1942ءکاہے اور آخر ی خط 16ستمبر1943ءکاہے۔

*

مولاناآزاد کے خطوط کامجموعہ غبارِ خاطر ان کی زندگی میں ان کی آخری کتاب ہے جسے انھوں نے خود بڑی دلچسپی اور اہتمام سے شائع کرایا ہے اور جو ہر اعتبار سے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

*

مولانا آزاد کی زندگی کے بہت سے واقعات اور حالات جوآسانی سے دستیاب نہیں ہوتے ان کے قلم سے بے اختیار نکل گئے ہیں۔

*

یہ حقیقت ہے کہ غبارِ خاطر ’مولاناآزاد کے خطوط کا نہ صرف خوبصورت مجموعہ ہے بلکہ اردو ادب میں ایک قیمتی اضافہ ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

 Ghubare Khatir by Maulana Abul Kalam Azad : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

سب رس

(ملا وجہی)

مقدمہ ڈاکٹرقمر الہدیٰ فریدی

 

 

*

ادھر بہت دنوں سے بازار میں سب رس کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف جامعات کے اساتذہ کا اصرار تھا کہ بابائے اُردو مولوی عبدالحق کا مرتبہ متن کو سامنے رکھ کر ایک مستند ایڈیشن تیار کیا جائے جس میں کتاب اور مصنف سے متعلق جدید معلومات بھی بہ طور مقدمہ شامل ہوں۔ یہ ایڈیشن اسی خواہش کا نتیجہ ہے۔

*

زبان و بیان کی قدامت کی وجہ سے مطبوعہ قدیم متون میں کتابت کی غلطیاں عموماً در آتی ہیں۔ یہی بات سب رس کی سابقہ اشاعتوں کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے۔

*

پیشِ نظر نسخے میں، بیش تر مقامات پر بغیر کسی صراحت کے، اور کہیں کہیں ازالۀ اشکال کے لیے وضاحتی نوٹ کے ساتھ، ان غلطیوں کی تصحیح کر دی گئی ہے۔

*

دکنی اُردو میں ایک ہی لفظ کو کئی طرح سے لکھنے اور بعض ثقیل آوازوں کو سادہ کرنے کا رجحان رہا ہے۔ یہ اور اس طرح کی دوسری لسانی خصوصیات کو بعینہ محفوظ رکھنے کا بہ طور خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

*

مرتب اوّل نے اختلافِ نسخ کی نشان دہی (علامت کے ذریعے) حاشےے میں کی تھی، اسے برقرار رکھا گیا ہے۔

*

مولوی عبدالحق سے اب تک سب رس کے حوالے سے سامنے آنے والے تقریباً تمام اہم تحقیقی و تنقیدی مباحث کو مقدمے میں جگہ دی ہے۔ قرآت کو آسان بنانے کے لیے حسب ضرورت رموز اوقات، صوتی علامتوں، اضافتوں وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور فرہنگ الفاظ کو بھی اس اشاعت میں شامل کیا ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

 Sab Ras; Muqadma Dr. Qamarul Huda Fareedi : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اصناف ادب اردو

ڈاکٹرقمررئیس، ڈاکٹر خلیق انجم

 

 

*

اردو ادب کی نمائندہ اصناف کے بارے میں مضامین کا یہ مجموعہ مرتب کیا گیا ہے۔

*

اس میں نظم ونثر کی بنیادی اور اہم اصناف کو لیا ہے۔

*

ان مضامین کو مختلف اصناف کے منفرد اوصاف و عناصر اور فنی نشوونما کا جائزہ لیا گیاہے۔

*

ان اہم اصناف غزل، قصیدہ، مرثیہ، مثنوی، رباعی، قطعہ، مسدس، ترجیع بند، نظم جدید، داستان، ناول، مختصر افسانہ، ڈرامہ، سوانح ، خاکہ اور انشائیہ کو لیا گیاہے۔

 

قیمت : 80.00

 

Asnaf-e Adab Urdu by Dr. Qamar Raees, Dr. Khaliq Anjum : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 
 

سرسید: درون خانہ

پروفیسر افتخارعالم خاں

 

   

*

سرسید اور علی گڑھ تحریک پر بے شمار کتابیں موجودہیں مگر ابھی تک سرسید کی نجی زندگی پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔ یہ کتاب ایک عظیم انسان کی حیثیت سے سرسید کی شخصیت کوبے مثال ثابت کرتی ہے۔

*

اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ سرسید کی نجی زندگی کی روداد اس طرح پیش کی جائے کہ ان کو ہم ان کے عزیز و اقارب ، ان کے موفقین و مخالفین، ان کے حاکموں اور ماتحتوں ان کی کامیابیوں اورناکامیوں، ان کے غموں اور خوشیوں اور اُس زمانے کے سماجی اقدار اور سماج کے بدلتے ہوئے رشتوں اور تقاضوں کی تناظر میں دیکھ اور پرکھ سکیں۔

*

سرسید نے تمام تر مشکلات و محرکات کے باوجود سماج کے ایک کارآمد رکن اور ایک باشعور شہری کی حیثیت سے اپنی زندگی گذارتے ہوئے ایک مثبت اورکارآمد رول ادا کیا ۔ اس کتا ب کو سرسید کی ایکولوجیکل اسٹڈی قرار دیاجاسکتا ہے۔

*

یہ کتاب عام لوگوں اور خاص کر طالب علموں کے لئے بے حد اہم اور معلومات افزا ہے۔ جس کے مطالعہ کے بغیر کوئی بھی شخص سرسید شناسی کا دعوا نہیں کرسکتاہے۔ یہ کتاب سرسیدیات میں ایک اہم اضافہ ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Sir Syed: Darune Khana by Professor Iftekhar Alam Khan : Re 300/-


اوپر

|

سرورق


 
 

مسلم یونیورسٹی کی کہانی: عمارتوں کی زبانی

پروفیسر افتخار عالم خاں

 

 

*

سرسید نے انیسویں صدی میں علی گڑھ چھاونی کی پرانی پڑیڈ گراؤنڈ کے ویران قطعہ زمین پر علم وفن کے فروغ کی خاطر ایک بستی بسانے کی سعی کی تھی جوابتداً ایک بنگلے میں قائم کئے گئے ایک ابتدائی اسکول سے شروع ہوکر ایک بڑے کالج اور بعد میں ایک وسیع اور خوبصورت یونیورسٹی کیمپس کی صورت میں ہم تک پہونچی۔

*

یونیورسٹی کیمپس کی ہر عمارت نے تاریخ کے کسی نہ کسی موڑ پر ایک اہم کردار نبھایا ہے۔

*

ان عمارتوں کے اندر تاریخ سازی کا کام انجام دیا گیا ہے۔ آج یہ کیمپس ہماری تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔

*

اس کتاب میں مصنف نے فن تعمیر، تحفظ تاریخ اور تہذیبی نقوش کو ایک دوسرے سے مربوط کردیاہے۔ سرسید آرکایوزکی دستاویزات سے جس نوع کا استفادہ اس کتاب میں کیا گیا ہے اس کا سراغ کہیں اور مشکل سے ہی ملتا ہے۔

*

اس کتاب میں پیش کردہ حقائق کو جس طرح کی تحقیقی چھان پھٹک اور معروضی طریقے کے ساتھ سامنے لایا گیا ہے اس سے سرسید اور مدرسةالعلوم سے متعلق بہت سی گمراہ کن معلومات کا بطلان ہوتا ہے ۔

*

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی عمارتوں کی تاریخ پر اب تک کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا تھا۔

*

یہ کتاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گی اور حوالہ جاتی حیثیت کی حامل ہوگی۔

 

قیمت : 200.00

 

Muslim University Ki Kahani: Imaraton Ki zabani by Professor Iftekhar Alam Khan : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 
 

سرسید کا سفرنامہ: مسافران لندن

پروفیسر اصغر عباس

   

*

سرسید احمد خاںِ یکم اپریل 1869ءکو بنارس سے لندن کے سفر کے لیے اپنے دونوں بیٹوں سید حامد اور سید محمود کے علاوہ اپنے ذاتی ملازم چھجو اور ایک قریبی شناسا مرزا خداداد بیگ کے ساتھ روانہ ہوئے۔

*

اس سفر میں چاہے مصری نہروں کا نظام ہو یا پیرس کے نگارخانے ہوں، لندن کے عجائبات ہوں، کیمبرج یونیورسٹی، انڈیا آفس لائبریری، اینتھم کلب، مدارس نسواں، ارباب کمال کی ملاقات، برٹش میوزیم، انجینئرنگ کی ترقیات، ونچسٹر کالج، پل کا افتتاح، جنگی جہازوں کی تیاری، توپوں کا داغنا، عام کاری گروں کی صنعت وحرفت لندن کا لبرل ماحول سب کو اچھی طرح سے دیکھا اور اپنے اہل وطن کویاد کیا۔

*

یہ سفر نامہ سرسید کے اسلوب بیان کا شاہکار ہے اس میں جو منظر نگاری کی گئی ہے وہ بھرپور ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Sir Syed ka Safarnama : Musafiran-e London by Professor Asghar Abbas : Re 300.00


اوپر

|

سرورق


 
 

سرسید اور علی گڑھ تحریک

پروفیسر خلیق احمد نظامی

   

*

ہندوستان کے مسلمانوں کی گزشتہ ڈیڑھ سو سال کی فکری، علمی، سماجی، مذہبی، سیاسی اور ادبی تاریخ کاشاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہو جس پر سرسید اور علی گڑھ تحریک نے بلاواسطہ یا بالواسطہ اپنے اثرات نہ چھوڑے ہوں۔

*

سرسید اور ان کے رفقاءکے لیے مدرسةالعلوم ایک تعلیمی درس گاہ، نئے فکری رحجانات کی ایک علامت احیاء ملی کی ایک تحریک کانام تھا۔ یہاں ”آدم گری“ بھی ہوتی تھی اور تعمیر ملت کاسامان بھی مہیا کیا جاتاتھا۔ یہاں وقت کے اشاروں کو سمجھنا بھی سکھایا جاتا تھا اور اس کے دھاروں کو موڑنے کی صلاحیت بھی پیدا کی جاتی تھی۔

*

سرسید کی بلند حوصلگی، عزم راسخ، خلوص نیت اور جہد مسلسل نے اس مشکل اور متنوع کام کو ایک تحریک کی شکل دے دی تھی۔

*

زمانے کے پیچ وخم کے ساتھ تحریک کے خدوخال بھی بدلتے رہے لیکن سرسید کے افکار کی معنویت ہر دور کے لےے بڑھتی ہی رہی اور ان کی یہ آواز برابر فضاؤں میں گونجتی رہی۔

 

قیمت : 250.00

 

Sir Syed aur Aligarh Tahreek by Professor Khaleeq Ahmad Nizami : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 
 

تفہیم شعروادب

(جلد اول)

ڈاکٹر اخترریاض

   

*

یہ ضخیم اور لاجواب کتاب تمام مقالہ جاتی امتحانات، خاص طور سے IAS، PCS، UGC،NET ،JRF اور سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے آسان زبان میں بڑے محنت سے تیار کی گئی ہے۔

*

اس کے مصنف خود بھی اعلیٰ سرکاری افسر ہیں اور اردو اختیاری زبان کے ذریعہ کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

*

اس کتاب میں مقالہ جاتی امتحان میں پوچھے جانے والے سوالات پر بھرپور روشنی ڈالی گئی ہے اور کوئی گوشہ خالی نہیں چھوڑا گیا ہے۔

*

اردو کی کسی ایک کتاب میں پہلی بار شاعری، ادب، تحقیق، تنقید اور اردو لسانیات کا اتنا بھرپور جائزہ لیا گیا ہے۔

 

قیمت : 500.00

 

Tafheem e Sher o Adab by Dr. Akhtar Riyaz : Re 500/-


اوپر

|

سرورق


 
 

تفہیم شعروادب

(جلد دوم)

مرتب: ڈاکٹر ریاض اختر

   

*

یہ کتاب خاص طور سے ایسے طلبہ کے لیے تیار کی گئی ہے جو آئی اے ایس، پی سی ایس، نیٹ اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

*

مرتب نے لسانیات اور اردو زبان و ادب کی تاریخ، نثری ادب اور شعری ادب سے متعلق تمام ضروری معلومات کو اس کتاب میں اکٹھا کر دیا ہے۔

*

کتاب کی زبان اتنی آسان ہے کہ کہیں کوئی الجھن محسوس نہیں ہوتی۔

*

مقابلہ جاتی امتحانات کے نصاب میں شامل تمام موضوعات کا بھرپور احاطہ کیا گیا ہے۔

*

اس کے علاوہ اردو رسم الخط اور اردو کے اہم شعرا اور ناقدین کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Tafheem e Sher o Adab by Dr. Akhtar Riyaz : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 
 

دبستان اردو

بشارت حسین بشارت

   

*

برائے امتحاناتIAS ،KAS ،NET ، UPSC،PSC کے مقابلے کے امتحانات کے لیے ایک نادر و نایاب تصنیف جس کی تیاری میں مصنف کا اپنا تجربہ بھی شامل ہے۔

*

اس کتاب میں گزشتہ کئی سالوں کے (NET) نیٹ اور آئی اےایس کے معروضی سوالات و جواب شامل ہیں۔

*

معروضی سوالات کے ساتھ وضاحتی مضامین بھی اس کتاب میں شامل کیے گئے ہیں۔

*

اس کتاب کو آبجیکٹیو اور ڈسکریپٹیو، دونوں اعتبار سے مثالی حیثیت حاصل ہے۔

*

یہ کتاب مسابقتی اور مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کابہترین وسیلہ بن سکتی ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Dabistane Urdu by Bisharat Husain Bisharat : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تفہیم ادب

شائشتہ نوشین

   

*

یو جی سی کے نیٹ (Net) کی تیاری میں معاون تازہ اردونصاب کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔

*

یہ کتاب وقت کی ایک اہم ضرورت کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے۔

*

ہمارے ملک میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ریسرچ فیلوشپ اور کالجوں و یونیورسٹیوں میں لیکچرر کے انتخاب میں شرکت کی اہلیت کے امتحان Net کے لئے گذشتہ سال ایک جامع نصاب مرتب کیا ہے۔

*

اس میں ایک پر چہ Objective انداز کا بھی ہوتا ہے اس میں ہر سوال کے صحیح اور غلط کی آمیزش کے ساتھ چار جوابوں میں سے ایک صحیح جواب کو نشان زد کرنا ہوتا ہے اس کتا ب میں اس طرح کے تین سو (300) سوالات دیئے گئے ہیں۔

*

یہ کتاب اردونصاب کے سلسلہ میں مکمل راہ نما ثابت ہوگی اور Net کے طلبہ کے لئے خاص معاون ثابت ہوگی مصنفہ نے نہایت جامعیت اور اختصار کے ساتھ ہر سوال کا جواب مرتب کیا ہے

 

قیمت : 150.00

 

Tafheem Adab by Shaista Nausheen : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

منشی پریم چند

شخصیت اور کارنامے

مرتبہ: ڈاکٹر قمر رئیس

   

*

اس کتاب میں مرتب نے پریم چند کی شخصیت اور ادبی قدر و قیمت پر اہم مضامین جمع کردئے ہیں۔

*

پریم چند اس کتاب کے آئینے میں سارے پہلوؤں کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

*

پریم چند پر لکھے گئے مضامین پر جامع انتخاب ہے۔

*

اس مجموعہ میں ایسے مضامین ہیں جن میں پریم چند سے ذاتی واقفیت یا ان کی تکالیف کے سنجیدہ مطالعہ کی بنیاد پر کچھ کہا گیا ہو۔ ان میں چند مضامین ایسے ہیں جو ان کی وفات پر لکھے گئے ہیں۔

*

ان مضامین کا رنگ عقیدت مندانہ ہے۔

*

ان کے مطالعہ سے پریم چند کی روزانہ زندگی، ان کا رہن سہن، ان کے مشاغل، ان کی پسند ناپسند، ان کی سیرت اور افتادہ طبیعت کے پہلو روشن ہوجاتے ہیں۔

 

قیمت : 200.00

 

Munshi Prem Chand: Shakhsiyat aur Karname by Dr. Qamar Raees : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ساحر لدھیانوی:

حیات اور کارنامے
(اضافہ شدہ ایڈیشن)
ڈاکٹرانور ظہیر انصاری

   

*

یہ دوسرا ایڈیشن اضافے کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے اس میں دیگر اصنا ف کا باب شامل کیا گیا ہے۔

*

ساحر اردو کے عبقری شاعروں میں ہیں جن کی شاعری نے سکہ بندناقدین اور ادبی شائقین کویکساں طور پر متاثر کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری کا جادو آج بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

*

چار ابواب پر مشتمل یہ کتاب ڈاکٹر انور ظہیر کا تحقیقی مقالہ ہے جس میں موصوف نے ساحر کی زندکی کے حوالے سے ان کی شاعری کو اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر ان کی زندگی کے نشیب وفراز کو سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

*

پہلا باب جو ساحر کی سوانح سے متعلق ہے ساحر کی زندگی کے مختلف گوشوں کا احاطہ کرتاہے۔ یہ باب ان محرکات کی تلاش بھی ہے جو ساحر کی شعری تشکیل میں معاون بنے ہیں۔

*

دوسرا باب نظم نگاری کا ہے جس میں ساحر کی نظموں کو عصری سیاسی اور سماجی پس منظر میں سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

*

تیسرا باب غزلیہ شاعری پر مشتمل ہے۔ اس میں فکری وفنی ہر دو لحاظ سے ساحر کی غزلوں کا تجزیہ کیا گیا ہے اور معاصر غزل گویوں میں ان کے مقام کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

*

چوتھے باب میں ساحر کی فلمی شاعری کا تفصیلی مطالعہ ہم عصر نغمہ نگاروں کی نگارشات کی روشنی میں کیا گیاہے۔ اور ساحر کی فلمی شاعری کو ادبی شاعری کے ہم پلہ قرار دیا گیا ہے۔

*

پانچویں باب میں دیگر اصناف اردو مرثیہ: مختصر تاریخ وتعارف اور ساحر کے مرثیے، سہرے کی مختصر تاریخ، اور ساحر کے سہرے اور اردو مثنوی: تعریف وتعارف اور ساحر کی مثنویاں شامل کیا گیا ہے۔

*

جامع اور مبسوط کام جو ساحر کی حیات اور ان کے ادبی کارناموں پر مشتمل ہے ہنوز دائرہ تحقیق وتنقید میں نہیں آیا ہے اس لحاظ سے یہ کتاب ایک دستاویز بن گئی ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Sahir Ludhyanavi: Hayat Aur Karname by Dr. Anwar Zahir Ansari : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

آل احمد سرور کے سفرنامے

مرتبہ: امتیاز احمد

   

*

پروفیسر آل احمد سرور کے سفرنامے 1960ء سے 1983ء تک 23 سال کے عرصہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔

*

یہ سفرنامے مختلف اخبارات و رسائل سے جمع کرکے موجودہ صورت میں پیش کیے جارہے ہیں۔

*

ان کے مطالعے سے اندازہ ہوگا کہ یہ سرور صاحب کی بہترین تحریروں میں سے ہے۔

*

ان سفرناموں میں پروفیسر آل احمد سرور کا اسلوب ان کی فکر، ان کی ذہنی اور فنی ارتقاء اور ان کی وسعت قلب نظر سب جھلکتی ہے۔

*

ان سفرناموں میں سرور صاحب نے معاشرہ کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا باریک بینی سے مطالعہ کیا ہے۔

*

اس سفرنامے میں ان کے روس، افغانستان، پاکستان، امریکہ، رومانیہ اور ہنگری کا ذکر بہت اچھے انداز میں کیا ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Aal-e Ahmad Suroor Ke Safarname by Imtiyaz Ahmad : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو میں مختصر افسانہ نگاری کی تنقید
ڈاکٹر پروین اظہر

   

*

مختصر افسانہ ہمارے یہاں بیسویں صدی کی ابتداءکے ساتھ آیا۔ پریم چند اور سجاد حیدر یلدرم اس فن کے بانیوں میں سے ہیں۔

*

1950ء تک بڑے معرکے کے افسانے تخلیق ہوئے۔ غلام عباس کاآنندی، اوپندر ناتھ اشک کابیگن کا پودا، راجندر سنگھ بیدی کا گرم کوٹ، احمد علی کا ہماری کلی، منٹو کا ہتک اور نیاقانون اور حیات انصاری کے آخری کوشش وغیرہ۔

*

یہ کتاب مندرجہ ذیل ابواب پر مشتمل ہے۔

*

پہلے باب میں اردو افسانے کا آغاز اور اس کی تعریف، دوسرے باب میں مختصر افسانے کا ارتقاء پر مشتمل ہے۔

*

تیسرے باب میں ابتدائی افسانہ نگاروں اور ناقدین کے فنی نظریات پیش کیے گئے ہیں۔

*

چوتھے باب میں آزادی کے بعد منظر عام پر آنے والے تنقیدی خیالات کی وضاحت ہے۔

*

پانچویں باب میں اردو افسانہ نگاروں کے فنی تصورات ونظریات کوواضح کیاگیا ہے۔

*

آخری باب میں افسانے کے فن سے متعلق وہ خیالات پیش کیے گئے ہیں جن سے ان کے اجزاء لازمی اور امکانات کاتعین کیا جاسکے۔

 

قیمت : 150.00

 

Urdu Mey Mukhtasar Afsana Nigari Ki Tanqeed by Dr. Parveen Azhar : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 
 

تفہیم و تنقید

ڈاکٹر ناز بیگم

   

*

یہ کتاب تنقیدی مضامین کامجموعہ ہے جس میں فن پارہ کو مخصوص زاویہ نظر سے پرکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

*

یہ مجموعہ پانچ مضامین شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے قومی سمیناروں اورورک شاپ میں پڑھے گئے جن کے عنوان (1) ہم ادب کیوں پڑھتے ہیں (2) اختر الایمان کی نظم ’بازآمد‘ ایک تجزیہ (3) محمدحسین آزاد کا تصورِ نظم اور ان کی نظم نگاری (4) مجاز کی نظموں کا صوتی آہنگ (5) کلام جذبی میں رجائی عناصر۔

*

اس کے علاوہ اختر الایمان کی نظم ”تنہائی میں“ میں تجزیہ، اختر الایمان کی نظموں میں صفتوں کا تخلیقی استعمال، فیض کی پیکر تراشی، فیض اور کلاسیکی غزل، کلام فیض میں جذباتی اظہار، شعر مجاز کے جمالیاتی پہلو اور قرة العین حیدر کافن اور سیتاہرن شامل ہیں۔

 

قیمت : 200.00

 

Tafheem o Tanqeed by Dr. Naaz Begam : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

انتظار حسین اور اُن کے افسانے

مرتبہ: پروفیسر گوپی چندنارنگ

   

*

یہ کتاب انتظار حسین کے افسانوں کا صرف انتخاب ہی نہیں پیش کرتی بلکہ ان کی شخصیت اور فن کا بھی احاطہ کرتی ہے۔

*

اس کتاب میں مستند اہلِ قلم حضرات کے ایسے مضامین شامل ہیں جو انتظار حسین کی تفہیم کے لیے ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔

*

اس کتاب میں انتظار حسین کے چودہ نمائندہ افسانے شامل ہیں۔

*

کایا کلپ، زرد کتا، آخری آدمی، پتّے، کشتی، کچھوے، شہرِ افسوس، وہ جو کھوئے گئے، سیڑھیاں وغیرہ افسانے شامل ہیں۔

*

اس کتاب کو انتظارحسین کے شایانِ شان بنا کر پیش کیا ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

Intezar Husain Aur Unke Afsane by Professor Gopi Chand Narang : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

داستان، ناول اور افسانہ

ڈاکٹر دردانہ قاسمی

 

   

*

اس کتاب میں اردو نثر کی اہم ترین اصناف داستان، ناول اور افسانہ تینوں کی امتیازی خصوصیات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

*

ہر مصنف سے متعلق مضامین اردو فکشن کو اس کے صحیح سیاق وسباق میں پیش کرتے ہیں۔

*

مضامین میں مصنفہ کی نثر سلیس اور سادہ ہے۔ عام طلبہ اور اساتذہ کے لیے یہ مضامین نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔

*

فسانہ عجائب، امراؤجان ادا، اردو ناول اور خواتین افسانہ نگاروں سے متعلق یہ مضامین اپنے موضوع کے ساتھ بھرپور انصاف کرتے ہیں۔

*

مجموعی طور پر یہ مضامین اہم علمی اور نصابی موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔

 

قیمت : 75.00

 

Dastan, Novel Aur Afsana by Dr. Durdana Qasmi : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

جدید غزل

پروفیسر رشید احمد صدیقی

   

*

رشید احمد صدیقی نے جدید غزل پر اپناطویل مقالہ اس وقت شائع کرایا تھا جب بیسویں صدی کے نصف آخر کی غزل کو نئی غزل سے موسوم کیا جانے لگا تھا۔

*

اس کتاب میں غزل کے فن اور پہچان پر بعض بنیادی مباحث کو موضوع بنایا گیا ہے۔

*

غزل پر زیرہ خیالی کے اعتراض کا مسکت اور مفصل جواب اس کتاب میں موجود ہے۔

*

جدید غزل گو شعراءکے ضمن میں حالی، حسرت، جگر، اصغر، فانی اور علامہ اقبال کے ساتھ ترقی پسند غزل کا مصنف نے عمدہ جائزہ لیا ہے۔

*

جدید غزل کا مطالعہ غزل کی روایت اور روایت سے انحراف کا ایک مکمل خاکہ پیش کرتی ہے۔

 

قیمت : 60.00

 

Jadeed Ghazal by Professor Rasheed Ahmad Siddiqui : Re 60/-


اوپر

|

سرورق


 

 

سیف و سَبو

(مجموعہ کلام)

جوش ملیح آبادی

   

*

ایک عرصہ سے جوش ملیح آبادی کامجموعہ کلام سیف و سبو دستیاب نہیں تھا۔

*

یہ مجموعہ مختلف نصاب میں شامل ہے اور اس کے علاوہ تقابلی امتحانات کے نصاب میں بھی شامل ہے۔

*

اس مجموعے میں ایک مبسوط تعارف اور جس میں مختصر حالات، سوانح، شخصیت اور فن پرپروفیسر فضل امام کا تحریر کیا ہوا مقدمہ بھی شامل ہے۔

*

اس مجموعے کی کتابت وطباعت بہت خوبصورت ہے۔

 

قیمت : 100.00

 

Saif o Sabu (Majmuae Kalam) by Josh Malihabadi : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ہماری شاعری

سید مسعود حسن رضوی ادیب

   

*

یہ کتاب کافی عرصہ سے نایاب تھی۔ اب پھر بہت اچھے گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔

*

کتاب کے پہلے حصے میں شعر کی حقیقت وماہیت اور شاعری کی اہمیت و افادیت واضح کی گئی ہے اورشعر کا وہ معیار جو اگلے شاعروں میں مسلم تھا تفصیل سے اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ مفرد اشعار کی لفظی اور معنوی خوبیاں اور خرابیاں پہچانی جاسکیں اور شاعری میں ہیئت کی اہمیت بھی واضح ہوجائے۔

*

کتاب کے دوسرے حصے میں ان مسائل سے بحث کی گئی ہے جن کو نظر میں رکھنے سے وہ ذہنی پس منظر اور وہ زاویہ نظر پیدا ہوسکتا ہے جو ہماری کلاسیکی شاعری کو بخوبی سمجھنے، اس سے لطف اندوز ہونے کا اندازہ کرسکیں۔

*

شاعرانہ اورغیر شاعرانہ نقطۀ نظر اور اسلوب بیان کافرق بھی وضاحت کے ساتھ پیش نظر کردیا ہے۔ کوشش یہ کی گئی ہے کہ کتاب میں کوئی بیان مبہم اور کوئی دعویٰ بے دلیل نہ رہ جائے۔

 

قیمت : 150.00

 

 Hamari Shayeri by Syed Masood Hasan Rizvi Adeeb : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 

 

نظریاتی تنقید: مسائل و مباحث

پروفیسر ابوالکلام قاسمی

   

*

اُردومیں پہلی بار مغربی اور مشرقی تنقید کے تمام رجحانات پر مضامین کا بے مثال انتخاب۔

*

قدیم یونانی، انگریزی، سنسکرت اور عربی و فارسی کے تنقیدی نظریات کا بھرپور احاطہ۔

*

اُردو میں عالمی تنقید کے رجحانات جس طرح روبہ عمل ہیں، اس کتاب کے مطالعہ کے بغیر ان کو بخوبی سمجھنا مشکل ہے۔

*

یہ کتاب آپ کو انگریزی، عربی، فارسی اور سنسکرت زبانوں میں موجود تمام نظریات کی تلافی کر تی ہے۔

 

قیمت : 100.00

 

 Nazaryati Tanqeed : Masael o Mubahis by Professor Abul Kalam Qasmi : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 

 

خواب باقی ہیں

(خود نوشت)

پروفیسر آلِ احمد سرور

   

 

پروفیسر آلِ احمد سرور کی سوانح عمری جس میں:-

*

ان کی ابتدائی زندگی، آگرہ اور علی گڑھ کی تعلیم، علی گڑھ، رامپور، لکھنؤ، شملہ اور کشمیر کے قیام، وہاں کے ادبی ماحول، ادبی سرگرمیوں، مختلف ممالک کے اسفار، اہم شخصیتوں اور ادبی مذاکروں کی تفصیل، مصنّف کے ادبی، تنقیدی، تعلیمی، سیاسی نظریات و افکار کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔

*

رازہائے دروں خانہ و میخانہ کا دلچسپ وانکشافی ذکر۔

*

آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد اردو کے تئیں حکومت کے رویّے اور اردو دشمنی کی بنیادوں کا ذکر۔

*

کشمیر کی سیاست، حکومت ہند کے رویّے اور اس پر دہلی کے عوام کے ردِّ عمل کا وہاں دس سالہ قیام کی روشنی میں جائزہ۔

*

مختلف یورپی ممالک کی اہم یونیورسٹیوں کے تعلیمی نظام اور ان کی روشنی میں اپنے ملک بالخصوص علی گڑھ کے تعلیمی نظام کا مطالعہ۔

*

مختلف ممالک کے ادیبوں اور وہاں کی ادبی سرگرمیوں کا ہندوستان کے ادیبوں اور ادبی سرگرمیوں سے تقابل۔

*

زبان وبیان کی خوبیوں اور جلوہ ہائے صدرنگ سے مزیّن۔

 

قیمت : 250.00

 

 Khab Baqi Hain (Khud Navisht) by Professor Ale Ahmad Suroor : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 
 

افکار کے دیے

پروفیسر آلِ احمد سرور

   

*

”ہماری زبان“ کے اداریوں کا ایک انتخاب ”اردو تحریک“ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔

*

”افکار کے دیے“ کے نام سے دوسرا انتخاب پیش کیا جا رہا ہے۔

*

اس میں اداریے، ادب اور زندگی، تہذیب، تعلیم، مشرق و مغرب اور علوم و فنون سے متعلق ہیں۔

*

ان اداریوں اور مضامین میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ اردو دانش وری کے میلان کو تقویت ملے۔

*

افکار کے دیے اس فریضے کی ادائیگی کی ایک کوشش ہے۔ ”ہم کدھر جارہے ہیں“ ہمارا ادب کدھر جا رہا ہے“ ”قومی وحدت کا مسئلہ“ ”ذہن کا دریچہ کھلا رکھئے“ ”تقریروں کا مرض“ ”عصری میلانات اور وقتی کارنامے“ ”قومی حل اور دوررس پروگرام“ اور” کچھ بنیادی حقائق“۔ دانش وروں کے متعلق ان مضامین کے ساتھ ساتھ ”کچھ یادیں“ بھی اس جلد میں شامل ہیں۔

 

قیمت : 200.00

 

 Afkar Ke Diye by Professor Ale Ahmad Suroor : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 
 

کچھ خطبے کچھ مقالے

پروفیسر آلِ احمد سرور

   

*

یہ کتاب پروفیسر آلِ احمد سرور کے ان خطبات اور مقالات کا مجموعہ ہے جن کی تاریخی اہمیت مسلّم ہے۔

*

اس مجموعے میں پانچ خطبات اور گیارہ مقالات ہیں خطبوں میں ایک خطبہ فخرالدین میموریل لکچر کے طور پر نظیر اکبر الہ آبادی کا مطالعہ ہے۔

*

ایک احتشام حسین میموریل لکچر کے طور پر اکبر الہ آبادی کی معنویت سے متعلق ہے۔

*

ایک خطبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبئہ اردو کے سیمنار میں دیاگیا تھا۔ اور آخری ، لکھنؤ کے، اردو مرکز کے سیمنار میں پیش کیا گیا تھا۔ ان خطبوں کو کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے۔

*

اس کتاب میں قدیم و جدید اردو ادب، ہندوستان کی جنگ آزادی میں اردو کا حصّہ، ہندوستانی نشاة ثانیہ، جدیدیت، اردوئے معلّی اور املایا رسم الخط کے اہم مسائل پر مضامین شامل ہیں۔

*

غالب، فانی، مولانا آزاد اور آتش جیسے اہم شاعروں اور ادیبوں پربصیرت افروز مضامین بھی اس کتاب میں شامل کئے گئے ہیں۔

*

یہ محض ایک کتاب ہی نہیں ایک ادبی دستاویز بھی ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

 Kuch Khutbe Kuch Maqale by Professor Ale Ahmad Suroor : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 
 

رشید احمد صدیقی کے خطوط

پروفیسر آلِ احمد سرور

   

*

رشید احمد صدیقی کے 211 خطوط کا مجموعہ جو پروفیسر آلِ احمد سرور کے نام لکھے گئے۔

*

جو دونوں مصنفین کے لگ بھگ چالیس سالہ تعلقات کو سامنے لاتے ہیں۔

*

جن میں مختلف ادبی مسائل و مباحث پر بے لاگ تبصرے موجود ہیں۔

*

جن میں مختلف ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے بارے میں اظہار رائے کیا گیا ہے۔

*

جو رشید احمد صدیقی کے اسلوب نگارش کے خوبصورت نمونوں سے مزیّن ہے۔

*

جس پر ایک مبسوط مقدمہ پروفیسر آل احمد سرور نے لکھا ہے۔

 

قیمت : 180.00

 

 Rashid Ahmad Siddiqui Ke Khutut by Professor Ale Ahmad Suroor : Re 180/-


اوپر

|

سرورق


 
 

مجنوں گورکھپوری:

حیات و ادبی خدمات
ڈاکٹر شاہین فردوس

   

*

مجنوں گورکھپوری کی متعددا دبی حیثیتیں ہیں۔

*

وہ شاعر، افسانہ نگار، مکتوب نگار، صحافی اور سب سے بڑھ کر ایک اعلیٰ پائے کے نقاد بھی تھے اور ہر لحاظ سے انھوں نے اردو ادب میں اپنی یادگاریں چھوڑی ہیں۔

*

ڈاکٹر شاہین فردوس کا تحقیقی مقالہ ہے جو بڑی محنت اور جانفشانی سے لکھا گیا ہے۔

*

اس مقالے میں مجنوں گورکھپوری کی زندگی کے ہر پہلو سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

*

اس میں مجنوں گورکھپوری کی زندگی کے حالات مختلف ذرائع سے حاصل کر کے پیش کئے گئے ہیں۔

*

مجنوں کی افسانہ نگاری کا جائزہ لیا گیا ہے۔

*

مجنوں کی تنقید نگاری، نظریاتی تنقید اور عملی تنقید پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

*

مجنوں کی مکتوب نگاری کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

*

مجنوں کی صحافت نگاری ، شاعری اور ترجموں کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

*

مجنوں گورکھپوری پر یہ تحقیقی مقالہ بڑی اہمیت رکھتا ہے جو پہلی مرتبہ ان کی حیات وادبی خدمات بھر پور انداز میں روشنی ڈالتا ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

 Majnun Gorakhpuri by Hayat o Adbi Khidmat : Dr. Shahin Firdaus : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 
 

نظم جدید کی کروٹیں

وزیر آغا

   

*

اس کتاب میں اردو کے جدید نظم گو شعرا، کا مدلل اور خیال افروز تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

*

اس مجموعہ میں اقبال، راشد، میر اجی، فیض، مجید امجد، یوسف ظفر، قیوم نظر، راجہ مہدی علی خاں، اخترالایمان، ضیاءجالندھری، بلراج کومل اور شہاب جعفری کو موضوع مطالعہ بنایا ہے۔

*

وزیر آغا نے اپنے ہر موضوع کی غواصی کی ہے اور ہر شاعر کی مرکزی خصوصیت کو نمایاں کیا ہے۔

 

قیمت : 100.00

 

 Nazm-e Jadid Ki Karwaten by Wazir Agha : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 
 

جرنیلی سڑک

رضا علی عابدی

   

*

1987ءمیں بی بی سی لندن کی اردو سروس نے اس سڑک کو موضوع بنا کر ایک ریڈیائی دستاویزی پروگرام نشرکیا۔ اب وہی پروگرام کتاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

*

جرنیلی سڑک تعمیر اور تقریر کے مرحلے سے گزر کر اب تحریر تک آ پہنچی ہے۔

*

رضا علی عابدی نے یہ کتاب بڑی کاوشوں سے لکھی ہے۔

*

پیشاور سے کلکتہ تک پندرہ سو میل لمبی یہ باضابطہ سڑک ساڑھے چار سو سال پہلے ہندوستان کے افغان بادشاہ شیر شاہ سوری نے بنائی تھی۔ بعد میں اسے انگریز حکمرانوں نے وہ شکل دی جس میں آج یہ موجود ہے۔

*

کس محنت اور کاوش سے رضا علی عابدی نے صدیوں پرانی عمارتوں کو نہ صرف پہچانا ہے۔ بلکہ ایک بار پھر ان کو آباد کردیا ہے۔

*

مکان اور مکین، بازار اور گلیاں، دکاندار اور خریدار، رکشہ والے، بسوں کے ڈرائیور، شاعر، ادیب، استاد، طالب علم اور پرانی روائیتوں کے امین ایک ایک کر کے آپ کے گرد جمع ہونے لگتے ہیں اور آپ بھی ان میں شامل ہو کر تاریخ کے ایک باب اور تہذیب کے ایک دور کا حصّہ بن جاتے ہیں۔

*

یہ کتاب ان دماغوں، ان ہاتھوں اور اس خون پسینے کو ایک خراج ہے جنھوں نے راہگیروں کو جو ہمارے ہی آباؤ اجداد تھے۔ ایک راہگیر عطا کی جو ہماری سرزمینوں کی شہ رگ بن گئی اور جس میں صدیوں بعد آج بھی زندگی رواں دواں ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

 Journali Sadak by Raza Ali Abidi : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

غزل کی سرگذشت

اختر انصَاری

   

*

غزل اور متعلقاتِ غزل کے باب میں جو امور دسائل کے مطالعے کا موضوع بنتے ہیں ان کو اختصار اور جامعیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

*

غزل کی ہیئت، غزل کے موضوعات، غزل کی سرگذشت اور مزاج دکردار کے ساتھ غزل کے اسالیب اور رمزیہ دکنایتی انداز بیان کی چھان بین پر خاص توجہ صرف کی گئی ہے۔

*

غزل کی ایمائیت اور علامتی اظہار کا تجزیہ جس انداز سے کیا گیا ہے وہ اردو کے تنقیدی ادب میں بے مثال ہے۔

 

قیمت : 60.00

 

 Ghazal Ki Sargazisht by Akhtar Ansari : Re 60/-


اوپر

|

سرورق


 

 

غزل درس غزل

اختر انصَاری

   

*

غزل کی تعلیم و تدریس اور افہام و تفہیم کی راہوں کو متعین اور صاف و ہموار کرنے کا اہم فریضہ انجام دیا ہے۔

*

غزل کس طرح پڑھائی جائے اور غزل کی اندرونی معنویت اور ایمائیت اور اعجاز و تقسیم کو کس طرح طلبہ کے تفہیم و ادراک کی حدود میں لایا جائے، یہ اس کا خاص موضوع ہے ہی، لیکن غالب کے الفاظ میں فہم سخن اور ذوق معنی کی دشواریوں اور پیچیدگیوں کو حل کرنے میں مندرجات اور مباحث سے مدد ملتی ہے۔

 

قیمت : 60.00

 

  Ghazal Darse Ghazal by Akhtar Ansari : Re 60/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ناول کیا ہے

(ناول نگاری کی ٹکنیک)

ڈاکٹر محمد احسن فاروقی
ڈاکٹر سید نورالحسن ہاشمی

   

*

ناول لکھنا ایک فلسفیانہ مشغلہ ہے۔ ناول لکھنے کے لئے ایک سنجیدہ و مہذب شعور اور خیال کی گہرائی اور گیرائی ضروری ہے۔

*

زیرنظر کتاب ایک بڑی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

*

اس کتاب میں ناول کے اقسام، اس کی ہیت، کردار، پلاٹ، فلسفہ زندگی، نفسیاتی تجزیہ، مکالمہ، تاریخی، ڈرامائی کرداروں اورمعاشرتی ناول کی خصوصیات، ناول کی روایات اور اس کے تجربے واضع اور دلنشیں انداز سے بیان کئے گئے ہیں۔

*

کتاب کے آخری دو باب خاص طورسے دل چسپ ہیں۔

*

ایک میں ناول کے مستقبل سے اور دوسرے میں اردو ناول کی خصوصیات سے بحث کی گئی ہے۔

*

یہ کتاب ناولوں کو لکھنے اور سمجھنے والوں دونوں کے لئے مفید ہوگی۔

 

قیمت : 80.00

 

Novel Kya Hai by Dr. Mohammad Ahsan Farooqui, Dr. Syed Nurul Hasan Hashmi : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 

 

ناول کا فن

ای۔ ایم ۔ فارسٹر

مترجم: پروفیسر ابوالکلام قاسمی

   

*

ای۔ ایم۔ فارسٹر کی مشہور زمانہ کتاب آسپیکٹس آف دی ناول کا پہلا اردو ترجمہ۔

*

ناول کا فن کے پہلے ایڈیشن کی غیر معمولی مقبولیت کے بعد اس دوسرے ایڈیشن میں مترجم نے ان بعض ضروری حوالوں اور حواشی کا بھی اضافہ کردیا ہے جو پہلے ایڈیشن میں اختصار کی خاطر حذف کر دیئے گئے تھے۔

*

اس کتاب میں پیش لفظ کے طور پر ایک ایسی تمہید بھی شامل ہے جس سے اردو ناول نگاری کے فنّی پس منظر پر روشنی پڑتی ہے۔

*

ابوالکلام قاسمی نے فارسٹر کی اس کتاب کے ترجمے کے ذریعے اردو کو فکشن کی ایک مستحکم بنیاد فراہم کی ہے۔

*

ناول کا فن قصّہ، پلاٹ، کردار، فنتاسی اور پروفیسی جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

 

قیمت : 75.00

 

Novel Ka Fan, translated by Professor Abul Kalam Qasmi : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو تنقیدکا ارتقاء
ڈاکٹرعبادت بریلوی

   

*

اردو کے تنقیدی ارتقاء کو تخلیقی و تنقیدی زاویہ نظر سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

*

فن تنقید پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے اور اس موضوع سے متعلق ہر پہلو کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

*

اردو کی قدیم روایات تنقید کی بھی تفصیل درج ہے۔

*

غدر کے بعد کے نئے حالات اور نئے حالات کے زیر اثر جو تنقید شروع ہوئی اس کا ذکر ہے۔ یہ صحیح معنوں میں اردو تنقید کی ابتدا تھی۔

*

نقادوں کی ان تنقیدوں کا بیان ہے جو براہ راست یا بالواسطہ عہد تغیر کے نقادوں سے متاثر سمجھے۔

*

اردو تنقید پر پڑتے ہوئے مغرب کے تمام اثرات کی وضاحت کی گئی ہے۔

*

تنقید کے جدید رجحانات اور ان کی کشمکش پر بحث کی گئی ہے۔

*

اردو تنقید کی خصوصیات اور اس کے ارتقاء کی مسلسل تاریخ صحیح انداز واختصار سے دی ہوئی ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

 Urdu Tanqid Ka Irteqa by Dr. Ibadat Barelvi : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

جدید شاعری

ڈاکٹر عبادت بریلوی

   

*

جدید شاعری کے مطالعہ کے بغیر اردو ادب کا مطالعہ نامکمل ہے۔

*

جدید شاعری محض کسی اسلوب، ہیئت اور خیال کا نام نہیں۔ یہ ایک ادبی تحریک ہے جو مولانا حالی سے زمانۀ حال تک مختلف پر پیچ راستوں سے گزرتی رہی ہے اور اس نے ارتقا کی نہ جانے کتنی منزلیں طے کی ہیں۔

*

ڈاکٹر عبادت بریلوی اردو کے اہم نقاد ہیں۔ انھوں نے اس موضوع پر ایک سیر حاصل بحث کی ہے اور جدید شاعری کے مختلف رجحانات کا بڑی دیدہ ریزی کے ساتھ جائزہ لیا ہے۔

*

جدید شاعری دس ابواب پر مشتمل ہے جس میں نظریاتی مباحث بھی ہیں اور ان مباحث کی روشنی میں جدید شعرا پر عملی تنقید بھی ہے۔

*

حالی، اقبال سے لے کر فیض، راشد اور ناصر کاظمی تک مختلف جدید شعراءکے کلام کا جائزہ لیا گیا ہے۔

*

اس کے ساتھ ہی انھوں نے جدید شاعری کی موجودہ صورتِ حال، جدید اردو شاعری اور نئی نسل اور جدید شاعری کا انحطاط جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کااظہار کیا ہے۔

*

انھوں نے ایک مخصوص زاویۀ نگاہ کو اپنایا ہے اور اسی روشنی میں جدید شاعری کے چند نمائندہ شعراءکے کلام کو پرکھنے کی کوشش کی ہے۔

*

یہ کتاب نہ صرف طلباء کو بلکہ ایک عام انسان کو جدید شاعری کی خوبیوں اور کمزوریوں سے کماحقۀ واقفیت بہم پہنچا سکتی ہے۔

*

اس کتاب کی افادیت میں اور اضافہ ہوتا ہے جب مصنف ہی کے ذریعہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے جدید شاعری کے اہم ترین ادیبوں اور شاعروں سے ان مسائل پر بحث کی ہے، اور ان کے تنقیدی افکار سے استفادہ کیا ہے۔

*

اردو تنقیدی ادب میں بلا شبہہ جدید شاعری ایک خوبصورت اور کارآمد اضافہ ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

  Jadid Shayeri by Dr. Ibadat Barelvi : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

 

غزل اور مطالعۀ غزل

ڈاکٹر عبادت بریلوی

 

 

*

غزل، بقول پروفیسر رشید احمد صدیقی ’اردو شاعری کی آبرو ہے‘۔

*

ہماری تہذیب کی روح غزل میں ہے اور غزل کی روح ہماری تہذیب میں بے نقاب نظر آتی ہے۔

*

یہاں دریا کوزے میں ہی نہیں قطرے میں بھی دکھائی دیتا ہے۔

*

غزل اور مطاعۀ غزل میں :

 

 

* حالی سے لے کر رشید احمد صدیقی اور کلیم الدین احمد تک تنقیدی مباحث کو سامنے رکھ کر اس کی فنی حیثیت

   کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

* اصولوں اور نظریات پر سیر حاصل بحث ہے۔

 

* اردو غزل کے ارتقا ءاور اس میں پیدا ہونے والے مختلف رجحانات کا تنقیدی جائزہے۔

 

* غزل کا جمالیاتی پہلو بھی ہے اور اس کا تنقیدی مطالعہ بھی۔

 

* غزل کے جدید رجحانات پر بحث بھی ہے اور مستقبل کے امکانات کی بشارت بھی۔

 

* طالب علم سے استاد تک، اور عوام سے خواص تک، ہر ایک کے لئے یکساں طور پر مفید ہے اس کے بغیر اردو غزل

   کا مطالعہ نامکمل رہے گا۔

 

قیمت : 200.00

 

 Ghazal Aur Mutalae Ghazal by Dr. Ibadat Barelvi : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

آج کا اردو ادب

ڈاکٹر ابواللیث صدیقی

   

*

ڈاکٹر ابواللیث صدیقی نے معلمانہ انداز میں ادب کے سیاسی وسماجی پس منظر پر بحث کی ہے۔

*

ڈاکٹر ابواللیث نے اردو ادب کی مختلف اضاف کا جائزہ لیا ہے۔

*

اس کتاب میں جدید اردو شاعری، جدید اردو ناول، اردو افسانہ، اردو ڈراما، جدید تنقید، طنزومزاح پر کار آمد بحث ہے جس میں ادب اور ادیبوں کے کاموں پر تنقیدی نظر ڈالی گئی ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

 Aj Ka Urdu Adab by Dr. Abul Lais Siddiqui : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو ادب میں طنزومزاح

وزیر آغا

   

*

یہ کتاب وزیر آغا کا ایسا بنیادی کام ہے جس پر ان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی تھی۔ اس تحقیقی مقالہ میں سب سے پہلے ہنسی کے مسئلے کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔

*

مزاح اور اس کے اماثل کا تجزیہ کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ اس سلسلے میں طنزومزاح کی تقریباً تمام اصناف زیر بحث آجائیں۔

*

انگریزی اور فارسی ادب میں طنزومزاح کے عروج و زوال کی داستان کے متعلق بھی مختصراً بیان کیا گیا ہے۔

*

اس کے دوسرے باب میں اردو کی طنزیہ و مزاحیہ شاعری کے بارے میں ہے۔

*

اودھ پنچ سے پہلے کی شاعری میں طنزومزاح کی مختلف روشوں کا تجزیاتی مطالعہ کیا ہے اور اودھ پنچ اور اودھ پنچ کے بعد کے عبوری دور اور پھر دور جدید میں اردو کے شعری ادب کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

*

اردو نثر میں طنزومزاح میں سب سے پہلے قدیم داستانوں کا ذکر ہے اور پھر اودھ پنچ سے قبل کی نثر میں طنزیہ اور مزاحیہ عناصر اور ان عناصر کے پس منظر کو اجاگر کیا ہے اور اس دور کا تفصیلی تذکرہ ہے۔

*

اردو ادب کے چند مزاحیہ کرداروں کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

*

آخری باب میں صحافت میں طنزومزاح کے بارے میں تفصیل سے دیا گیا ہے اور ادبی وصحافتی مزاح کا فرق بھی بتایا گیا ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

   Urdu Adab Mey Tanz o Mazah by Wazir Agha : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو مرثیہ نگاری

مرتبہ: ڈاکٹر امّ ہانی اشرف

   

*

یقدیم ترین اہم مرثیہ نگاروں سے لے کر جدید مرثیہ نگاروں تک کے فن پر بیش قیمت مضامین شامل کئے گئے ہیں۔

*

مراثی انیس کے جتنے پہلو ہو سکتے تھے، تلاش و جستجو کے بعد ان سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

*

اردو مرثیہ کے ماخذ، اردو مرثیہ کی تعریف، اجزائے ترکیبی اور مرثیہ کی ادبی اہمیت سے بحث کی گئی ہے۔

*

شمالی اور جنوبی ہند میں اردو مرثیہ کا ارتقاءکے ساتھ ساتھ انیس و دبیر کے مراثی کی خصوصیات پیش کی گئی ہے۔

*

شہدائے کر بلا کے جاں نثار رفقاءکا تعارف اور کربلا کے المیہ کا ایک مختصر خاکہ بھی دیا گیا ہے۔

 

قیمت : 75.00

 

    Urdu Marsiya Nigari; edited by Dr. Umm Hani Ashraf : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردوقصیدہ نگاری

مرتبہ: ڈاکٹر امّ ہانی اشرف

   

*

اس میں فنِ قصیدہ نگاری پر اردو کے ممتاز نقادوں کے مقالے اور سیر حاصل تبصرے ہیں۔

*

سودا سے محسن کا کوروی تک اردو کے ممتاز قصیدہ نگار شعراءکے قصائد کا تجزیاتی مطالعہ۔

*

اردو کے طلبہ اور طالبات کے لئے اہم ادبی دستاویز۔

 

قیمت : 80.00

 

    Urdu Marsiya Nigari; edited by Dr. Umm Hani Ashraf : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

فنِ تنقید اور اردو تنقید نگاری

پروفیسر نورالحسن نقوی

   

*

عالمی تنقید اور اردو تنقید پر سیر حاصل بحث تنقید کے مختلف دبستانوں کا معروضی جائزہ، حالی تاحال اردو کے اہم ناقدوں کا تفصیلی مطالعہ آسان زبان میں اپنی نوعیت کی منفرد تصنیف۔

 

قیمت : 80.00

 

    Fan-e Tanqid Aur Urdu Tanqid Nigari by Professor Nurul Hasan Naqvi : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو نثر کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر سنبل نگار

   

*

اس کتاب میں تمام اصناف نثر کا تاریخی جائزہ لیا گیا ہے۔

*

نثری تحریکات مثلاً فورٹ ولیم کالج، دہلی کالج، علی گڑھ تحریک، ترقی پسند تحریک اور جدیدیت کی تحریک پر تفصیلی بیان ہے۔

*

اردو نثر کے اہم اصناف داستان، ناول، افسانہ، سوانح، مکتوب نگاری، طنزومزاح اور ادبی تنقید کا شستہ زبان میں تنقیدی مطالعہ اور امتحانی نقطئہ نظر سے جائزہ لیا گیا ہے۔

*

ہر صنف کے اہم نمایندوں کے بارے میں اور ان کے کام کا جائزہ لیاگیا ہے۔

*

یہ کتاب ایک ایسی نثری دستاویز ہے جسے تاریخ نثر اردو کا نام دیا جا سکتا ہے۔

*

مقابلے کے امتحانات اور اردو طلباء کی امتحانی ضروریات کو خاص طور پر پیش نظر رکھا ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

    Urdu Nasr Ka Tanqidi Mutalea by Dr. Sumbul Nigar : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو شاعری کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر سنبل نگار

   

*

اس مجموعہ مضامین میں ڈاکٹر سنبل نگار نے اردو شاعری کی اہم اصناف غزل، قصیدہ، مرثیہ اور مثنوی کا شستہ ذوق اور متوازن نقطئہ نظر سے تنقیدی مطالعہ کیا ہے۔

*

اس میں اردو طلبہ کی امتحانی ضروریات کو خاص طور پر پیش نظر رکھا ہے۔ کہنے کو یہ اردو کے اہم شعراءکے کلام پر مختصر مضامین ہیں لیکن ان کے برسوں کے مطالعے کا نچوڑ ہے۔

*

اسلوب تحریر ایک مخصوص قسم کی دلکشی کے ساتھ سادہ ورواں ہے۔

*

وہ ایک ایسی سہل نگار ہیں جن سے نہ صرف بساطِ ادب کے نو وارد بلکہ وہ استاد بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جو انگریزی کی بے محل اصطلاحوں کے بغیر اردو میں لقمہ نہیں توڑ سکتے۔

 

قیمت : 100.00

 

    Urdu Shayeri Ka Tanqidi Mutalea by Dr. Sumbul Nigar : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تاریخ ادب اردو

پروفیسر نورالحسن نقوی

   

*

اردو شعروادب کے سفر کی معتبر اور مکمّل داستان دل نشین انداز میں جس کے مطالعے سے تمام شعری اور نثری اصناف کے آغاز و ارتقاء سے متعلق نہ صرف پوری معلومات حاصل ہوتی ہے بلکہ ذہن نشین بھی ہوجاتی ہے۔

*

بی۔ اے، ایم۔ اے، ادیب ماہر اور ادیب کامل کے طلباء نیز سول سروسز کے مقابلوں میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لئے بے حد مفید اور امتیازی نمبروں کی ضامن۔

*

دیدہ زیب آفسیٹ طباعت وگٹ اپ کے ساتھ 472 صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب۔

 

قیمت : 150.00

 

     Tarikhe Adab Urdu by Professor Nurul Hasan Naqvi : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو ادب کی تاریخ

عظیم الحق جنیدی

   

*

یہ کتاب ترتیب نو کے بعد شائع کی گئی ہے۔

*

یہ کتاب اردو زبان و ادب کی مستند کتابوں کو سامنے رکھ کر اردو کے طالب علموں کی رہنمائی کے لئے مرتب کی گئی ہے۔

*

اس ایڈیشن میں کچھ واقعات کی تصحیح کی گئی ہے اور جابجا تاریخوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

*

ایک کمی اور دور کی گئی ہے اور وہ یہ کہ امتحانی پرچوں میں جن شاعروں اور ادیبوں کے بارے میں سوالات پوچھے جاتے ہیں ان کا حال زیادہ تفصیل سے بیان اور ان کے کارناموں کا بھی قدر تفصیل سے تنقیدی جائزہ لیاگیا ہے۔

*

اس ایڈیشن کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں ہندوستانی زبان کا لسانی ارتقاء اصناف شاعری کے علاوہ شاعری کے مختلف اسکولوں سے متعلق تبصرہ بھی دیا گیا ہے اور اردو نظم و نثر کی رفتار بیان کرکے مشاہیر شعراء و نثر نگاروں پر تبصرہ بھی ہے۔

*

اس تاریخ میں پہلی بار پیروڈی، گیت اور رپورتاژ وغیرہ کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

 

قیمت : 75.00

 

    Urdu Adab Ki Tarikh by Azimul Haq Junaidi : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

دکنی ادب کی تاریخ

مرتبہ: ڈاکٹر محی الدین قادری زور

   

*

اردو زبان کے قدیم مرکزوں گلبرگہ، بیدر ، بیجاپور، گولکنڈہ، حیدرآباد، اورنگ آباد کے شاعروں اور ادیبوں کی اردو خدمات کی تفصیلی تاریخ۔

 

قیمت : 60.00

 

    Dakini Adab Ki Tarikh; edited by Dr. Muhi Uddin Qadiri Zor : Re 60/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو ناول کی تاریخ و تنقید

علی عبّاس حسینی

   

 

اردو ناول پر پہلی مبسوط اور مستند تصنیف جس میں:-

*

پہلی بار ناول کے صحیح سیاق و سباق کو پیش کرکے اردو ناول نگاری کے ارتقاء پر جامع اور مستند بحثیں اٹھائی گئی ہیں۔

*

اردو ناول کا مطالعہ انگریزی کے اہم ناولوں کے پس منظر کے بغیر نامکمل ہے۔

*

اس کتاب میں انگریزی ناولوں اور ناول نویسیوں پر تحقیقی و تنقیدی نگاہ ڈالی گئی ہے۔

*

اردو کے ناول نگاروں اور تمام اہم ناولوں کے بارے میں بھی تفصیل سے لکھا گیا ہے اور دنیائے ناول میں ہر ناول کی صحیح جگہ بتائی گئی ہے۔

*

یہ کتاب ناول کی مشرقی و مغربی روایت کا بھرپور جائزہ لیتی ہے۔

 

قیمت : 175.00

 

     Urdu Novel Ki Tarikh o Tanqid by Ali Abbas Husaini : Re 175/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو ڈراما کاارتقاء

عشرت رحمانی

   

*

اردو ڈراما کا مبسوط ومستند فنی اور تحقیقی جائزہ جس میں اندرسبھا، آغاحشر، ان کا فن اور عہد نیز انارکلی کا خصوصی مطالعہ شامل ہے۔

*

علاوہ ازیں دور جدید کی ڈرامائی سرگرمیوں، بچوں کے ڈراما ریڈیو اور ٹیلی وژن ڈراما کا تاریخی و تنقیدی تذکرہ پیش کیا گیا۔

 

قیمت : 350.00

 

      Urdu Drama Ka Irteqa by Ishrat Rahmani : Re 350/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو ڈراما: تاریخ و تنقید

عشرت رحمانی

   

 

اردو ڈراما پر پہلی مبسوط اور مستند تصنیف جس میں:-

*

ڈرامے کا فن، اس کی ابتدا اور ارتقاء کا تفصیلی مطالعہ ہے۔

*

یونانی اور سنسکرت ڈرامے کا تہذیبی اور تاریخی تجزیہ۔

*

اردو ڈراما کی ابتدا اور اس کے عہد بہ عہد ارتقاءکا تفصیلی جائزہ ہے۔

*

علاقائی طور پر اردو ڈراما کس کس منزل سے گزرا، پارسی تھیٹر، لکھنؤ کا نوابی عہد وغیرہ میں اردو ڈرامے کا ارتقائی عمل۔

*

ایک ایکٹ کے ڈرامے، ریڈیائی ڈرامے، اسٹیج ڈرامے اور ان کے مضفین پر بحث۔

 

قیمت : 150.00

 

 Urdu Drama: Tarikh o Tanqid by Ishrat Rahmani : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 

 

داستان سے افسانے تک

وقار عظیم

   

*

اردو میں پہلی بار فکشن کے تخلیقی اور زندہ عناصر کا باقاعدہ مطالعہ۔

*

داستان سے افسانے تک میں فکشن کے جملہ اصناف کو وقار عظیم نے بڑی کاوش کے ساتھ پیش کیا ہے۔

*

اس کتاب میں اردو داستان، اردو ناول اور اردو افسانے کے ارتقائی عمل کی بھر پور تصویر ملتی ہے۔

*

اس کتاب کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں تحقیق اور تنقید کے ساتھ پورا انصاف کیا گیا ہے۔

*

طالب علموں اور عام پڑھنے والوں کے سامنے اردو فکشن کا ایک جاندار پہلو واضح ہوتا ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

  Dastan Sey Afsane Tak by Wiqar Azeem : Re 150/-


اوپر

|

سرورق


 
 

نیا افسانہ

وقار عظیم

   

*

اردو افسانہ اپنے اوائل میں ہی ترقی کی اس منزل پر پہنچ گیا جہاں پہنچتے پہنچتے کتنی دہائیاں صرف ہو جاتی ہیں۔

*

گذشتہ چالیس سالوں میں اردو افسانہ نے ترقی کی منزلیں بڑی تیزی سے طے کیں اور آج اس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ادب میں ہوتا ہے۔

*

لیکن اردو افسانہ پر بہت کم لکھا گیا اس کی وجہ یہ تھی کہ اس عہد کے تمام افسانہ نگار زندہ ہیں اور برابر لکھ رہے ہیں۔

*

ہم عصر ادیبوں پر لکھنا خاصا مشکل کام ہے۔

*

وقار عظیم نے افسانوی تنقید میں غیر معمولی کارنامے انجام دیئے ہیں اور نیا افسانہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

*

انھوں نے نئے افسانے اور نئے افسانہ نگاروں کا بڑی چابکدستی سے جائزہ لیا ہے اور ہم عصر افسانے کے بدلتے ہوئے رجحانات کا ایک حسین تجزیہ پیش کیا ہے۔

*

نیا افسانہ کے مطالعہ کے بغیر اردو افسانوی تنقید کا مطالعہ نا مکمل رہے گا۔

*

نیا فسانہ ایک بڑی کمی کو پورا کر رہا ہے۔

 

قیمت : 100.00

 

   Naya Afsana by Wiqar Azeem : Re 100/-


اوپر

|

سرورق


 
 

فنِ افسانہ نگاری

وقار عظیم

   

*

اس نئے ایڈیشن میں ہر بات میں کچھ نہ کچھ باتیں ضرور بڑھائی گئی ہیں، لیکن بعض صورتوں میں ان بڑھائی ہوئی باتوں کی وجہ سے باب کی پوری ہیئت ہی بدل گئی ہے۔

*

افسانہ کیا ہے؟ افسانہ اور رومان، افسانے کی فنّی ترتیب اور فن اور فن کار اسی طرح کے ابواب ہیں۔

*

افسانہ اور حقیقت، افسانہ اور مقامی رنگ اور افسانہ نگار اور قاری نئے باب ہیں۔

*

ان میں اس طرح کی باتیں کہی گئی ہیں جن کی طرف اردو کی تحریروں میں اشارے تو ملتے ہیں لیکن ان پر تفصیل سے بحث نہیں کی گئی۔

*

افسانہ نگاری کے فن کے متعلق باتیں اس انداز میں سب سے پہلے کہی گئی ہیں۔

*

ان اضافوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کسی پرانی کتاب کا نیا ایڈیشن ہونے کے بجائے حقیقت میں ایک نئی کتاب ہے۔

 

قیمت : 125.00

 

 Fan-e Afsana Nigari by Wiqar Azeem : Re 125/-


اوپر

|

سرورق


 
 

اردو مثنوی کا ارتقاء

عبدالقادر سروری

   

*

جس میں مندرجہ ذیل عنوانات شامل ہیں:-

   
 

*

مثنوی کا مقام اصناف شعر میں

*

اردو مثنوی کے اوّلین نمونے

*

طویل تر مثنویاں

*

قدیم مثنویوں کا سنہری زمانہ

*

بیجاپور کی مثنویاں

*

گولکنڈے کی مثنویاں

*

دکن میں مغل عہد کی متصوفانہ مثنویاں

*

دور متوسط کی ابتدائی مثنویاں

*

مثنویاں اپنے عروج پر

*

اردو مثنوی دور جدید میں۔

 

قیمت : 80.00

 

  Urdu Masnavi Ka Irteqa by Abdul Qadir Sarwari : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 
 

اردوکی تین مثنویاں

خان رشید

   

*

اس کتاب میں مثنوی سحرلبیان، قطب مشتری اور مثنوی گلزار نسیم پر بحث ہے۔

*

ان تینوں مثنویوں سے متعلق تمام ضروری معلومات یکجا کردی گئی ہیں۔

*

جزئیات کی نشاندی اور بحث کے ساتھ ساتھ ضروری تعلیقات اس مجموعے کی نمایاں خصوصیات ہے۔

*

ان مثنویوں پر سیر حاصل تبصرہ موجود ہے۔

 

قیمت : 75.00

 

 Urdu Ki Teen Masnaviyan by Khan Rashid : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

مقد مۀ کلامِ آتش

خلیل الرحمٰن اعظمی

   

*

یہ مقالہ تنقید یا تحقیق کے کسی ادعا کے بغیر آتش کی شاعری کے بنیادی عناصر اور ان کے شعری مزاج سمجھنے سمجھانے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔

*

اس میں آتش کے حالات زندگی کا ایک جائزہ ہے جو مستند تذکروں، تاریخوں اور تنقیدوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

*

آتش کے فن کا جائزہ لیا گیا ہے۔

*

فکروفن، فن کاری کے رموز اور آتش کے کارنامے کے متعلق ایسے خیالات پیش کئے ہیں جن سے مجموعی طور پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

*

خمریات، تصوف اور مسائل حیات کے عنوانوں کے تحت مقالہ نگار نے آتش کے اچھے اشعار یکجا کردیئے ہیں۔

*

عشقیہ شاعری پر باب بھی اہمیت رکھتا ہے آتش کے یہاں جو صحت مند جنسیت ہے اس طرف بھی مناسب انداز میں توجہ دلائی ہے۔

 

قیمت : 90.00

 

 Muqadmae Kalame Atish by Khalilur Rahman Azmi : Re 90/-


اوپر

|

سرورق


 

 

تفہیم البلاغت

پروفیسر وہاب اشرفی

   

*

علم بیان اور علم بلاغت پر آسان اور غیر روایتی کتاب۔

*

اس کتاب میں علم بلاغت کی پرانی کتابوں کے بر خلاف عام فہم اور آسان انداز تحریر اختیار کیا گیا ہے۔

*

یہ کتاب بیان و بلاغت کی اصطلاحات نہ صرف واضح انداز میں ذہن نشین کر دیتی ہے بلکہ اس میں ہر اصطلاح کے بارے میں انگریزی کے متبادل معنی بیان کردیئے گئے ہیں۔

 

قیمت : 75.00

 

  Tafhimul Balaghat by Professor Wahab Asharfi : Re 75/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو صرف

ڈاکٹر محمد انصار اللہ

 

   

 

اردو میں قواعد کی کتابیں بہت لکھی گئی ہیں لیکن اردو صرف اس سلسلہ کی تازہ ترین کتاب ہے جو

*

اردو کے ہر طالب علم کے لئے مفید اور کارآمد ہے اور ان کی مشکلات کو دور کرتی ہے۔

*

مروجہ مشکل اصطلاحوں کے معنی و مفہوم کو واضح کرتی ہے۔

*

علم صرف کے مبادیات پر مشتمل ہے اور اس میں مجملاً صرف اصولوں اور بعض مصطلحات کا ذکر ہے۔

*

کلمے کی مختلف قسموں اور حالتوں اور ان کے بنائے جانے کے مختلف طریقوں سے متعلق بحثوں پر مشتمل ہے۔

*

قواعد کے مسائل الجھے ہوئے ہیں ان کا حل پیش کرتی ہے۔

 

قیمت : 40.00

 

 Urdu Sarf by Dr. Mohammad Ansar Ullah : Re 40/-


اوپر

|

سرورق


 

 

اردونحو

ڈاکٹر محمد انصار اللہ

   

*

نحو میں جہاں ایک جانب جملے کے اجزاء یعنی اسم، ضمیر صفت فعل اور صرفوں اور ان کی جنس، تعداد اور حالت وغیرہ سے بحث کی جاتی ہے وہاں دوسری جانب:

*

طلباءکے لئے اردو نحو پر یہ کتاب بہت سیدھے سادے انداز میں لکھی گئی ہے جسے طالب علم استاد کی مدد کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔

*

جملے کی ساخت مختلف کلمات کے جملوں میں استعمال کے طریقوں اور اس استعمال کی حالت میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کا بیان ہے۔

 

قیمت : 30.00

 

  Urdu Nahu by Dr. Mohammad Ansar Ullah : Re 30/-


اوپر

|

سرورق


 

 

افکار انیق

ڈاکٹر سفینہ سماوی

 

   

*

اس کتاب میں بیس تنقیدی و تحقیقی مضامین کو شامل کیا ہے۔

*

کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

*

حصہ اول میں 13 مضامین شامل ہیں جن میں سبھی صنف ڈراما سے تعلق رکھتے ہیں۔

*

حصہ دوم میں 7 مضامین ہیں جو نوعیت کے لحاظ سے فکشن اور شاعری دونوں پر مشتمل ہیں۔

*

اس کتاب کے حصہ اول کے مضامین جدید ڈراموں کے موضوعات، ہیئت اور فن کی نئی تفہیم وتشریح سے ہمکنار ہیں۔

*

کتاب کے دوسرے حصہ میں اکبر الٰہ آبادی، خواجہ میر درد، عصمت چغتائی، کبیر داس، سعادت حسن منٹو کے فن اور صحافت اور ناول جیسے موضوعات پر تنقیدی مضامین موجود ہیں۔

 

قیمت : 300.00

 

 Afkar-e Ameeq by Dr. Safeena Samavi : Re 300/-


اوپر

|

سرورق


 

 

زاہدہ زیدی کے ڈرامے

مرتبہ: ڈاکٹر سفینہ سماوی

 

   

*

پروفیسر زاہدہ زیدی اردو ادب کی معروف ڈراما نگار ہیں اور مشرقی ڈراموں کے ساتھ مغربی ڈراموں پر بھی عبور حاصل ہے۔

*

جدید اردو ڈراما نگاری کی روایت میں پروفیسر زاہدہ زیدی کا فن سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

*

اس کتاب میں پروفیسر زاہدہ زیدی کے طبع زاد ڈراموں کو یکجا کیاگیا ہے جن کی تعداد 7 ہے۔

*

اس کتاب میں پروفیسر زاہدہ زیدی کے طبع زاد ڈراموں کے متن کے ساتھ کتاب کے مقدمہ میں سبھی ڈراموں کا تنقیدی و تحقیقی اعتبار سے تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔

*

اس کتاب کے ذریعہ جدید اردو ڈراما کی روایت کے ساتھ مغربی ڈراموں کے نظریات و رجحانات اور اردو ڈراما پر ان کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم ہوگی۔

 

قیمت : 550.00

 

 Zahid Zaidi Ke Drame; edited by Dr. Safeena Samavi : Re 550/-


اوپر

|

سرورق


 

 

پریم چند کی کہانیوں میں پسماندہ طبقات کے مسائل

(نمائندہ کہانیوں کا تجزیاتی مطالعہ)

ڈاکٹر جوہی بیگم

 

   

*

پریم چند کی ان کہانیوں کا تجزیہ کرنے کی سعی کی گئی ہے جن میں پسماندہ طبقات کو درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔

*

پسماندگی کو تین حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔

*

باب اول میں نسبی پسماندگی کے مسائل، باب دوم معاشی پسماندگی کے مسائل اور باب سوم جنسی پسماندگی کے مسائل کی ترجمان کہانیوں کا الگ الگ تجزیہ کیا ہے۔

*

خوبصورت کتابت و طباعت کے ساتھ

 

قیمت : 400.00

 

 Prem Chand Ki Kahaniyon Mein Pasmandah Tabqat Ke Masayel by Dr. Juhi Begam : Re 400/-


اوپر

|

سرورق


 

 


سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 

Rabta | Mulahize-Talab | Mukammal Fehrist | Agency ki Matbuat | Novel o Afsane | Mutafarriq | Siyasiyat | Talim | Lisaniyat | Sir Syed | Ghalibiyat | Iqbaliyat | Aham Matbuat | Sarwaraq


 Educational Book House, Muslim University Market, Aliarh - 202002, India.